خقیقت مکمل ناول ازقلم پریشہ ماہ نور خان۔
یہ کہانی گھومتی ہے چند ایسے لوگوں کے گِرد جو اپنے فیصلوں میں خدا تھے۔جن کو ناز تھا کہ وہ کبھی غلط فیصلہ کر ہی نہیں سکتے۔مگر پھر ان کے ایک غلط فیصلے نے ان کے بچوں کی زندگیوں سے خوشیوں کو بےدخل کر دیا۔
یہ کہانی ہے اس لڑکی کی جسے بچپن کی منگنی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا مگر وقت نے اسے موقع دیا زندگی بہتر کرنے کا۔اس نے موو آن کرنے کو زندگی کی مسکراہٹ کی وجہ جانا۔
کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جسے ایک آئیڈئیل لڑکی چاہئیے تھی. بےخد خوبصورت پریوں جیسی۔وہ لڑکا جو ہے اسے ٹھکرا دینے اور جو نہیں ہے اس کی جستجو میں رہنے والی فطرت رکھتا تھا۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو جو بےانتہا محبت کے قابل تھی کیونکہ وہ ڈورمیٹ نہیں تھی۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو محبت میں بھروسے کو پہلے رکھتی تھی۔جب اس کا بھروسہ ٹوٹا تو اس نے محبت کو چھوڑ دیا۔۔
کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جس کی ذرا سی غلطی نے اس کی بچپن کی محبت اس سے چھین لی۔
کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جسے مایوس کر کے نوازا گیا تھا۔وہ محبت زدہ تھا ۔وہ محبت کا پیکر تھا۔
یہ ساری کہانی گھومتی ہے ان لوگوں کے گِرد جو اس بات کو سمجھنے سے قاصر تھے کہ بچپن میں پہنائ گئی انگوٹھیاں جوانی میں انگلیوں میں پوری نہیں آتیں۔
0 Comments
Thanks for feedback