Mera Ishq Tera Intiqam by Zoni Khan Online Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank. This Novel Based Revenge and Love Story Base Urdu Romantic Novel.
حوریہ بچی اٹھ جاؤں تمہارے ڈیڈ اور تمہارا بھائی ناشتے پر تمہارا انتظار کر رہے ہیں فاحرہ بیڈ پر سوئ ہوئ حوریہ کو بولتے ہوئے کمرے میں چھائے ہوئے اندھیرے کو دور کرنے کے لیے کھڑکی پر سے کرٹن پیچھے کرتی ہے ۔۔
کمرے میں اجالا ہونے کی وجہ سے حوریہ کی آنکھ کھلتی ہے حوریہ آنکھیں مسلتی ہوئ اٹھتی ہے
گڈ مارننگ فاحرہ!
میں نے تمہیں کتنی بار بولا ہے میرا نام مت لیا کرو خالہ بولا کرو مجھے فاحرہ حوریہ کے اوپر سے کمفرٹر کھیچھتی ہے ۔۔
میری پیاری فاحرہ کو غصہ لگ گیا ہے حوریہ بیڈ سے اٹھتی ہوئی فاحرہ کے گلے میں بازو ڈالے بولتی ہے
تم بالکل اپنے بھائی پر گئ ہو نہ وہ میری بات سنتا ہے اور نہ ہی تم۔۔
تو پھر آپ ہمیں سمجھاتی کیوں ہے اچھا ٹھیک ہے آج کے بعد نہیں سمجھاو گئ فاحرہ حوریہ کے بازوں کو پیچھے کرتی ہے میں ہی پاگل ہو جو تم دونوں بہن بھائی کو سمجھانے لگ جاتی ہو یہ جانتے ہوئے بھی کہ تم لوگ ملک ریاض کی اولاد ہو تم لوگوں کے باپ نے کبھی کسی کی بات نہیں مانی ہمیشہ اپنی مان مانی کی ہے ۔۔۔
اچھا اب فاحرہ نہیں بولو گئ پلیز آپ اپنا موڈ مت خراب کریں میں تو آپ کو بس تنگ کر رہی تھی میری پیاری خالہ جان آج کے دن آپ مجھ سے ناراض مت ہونا ورنہ مجھے سارا دن برا لگے گا اور میں نہیں چاہتی کے میرا آج کا دن خراب ہو اس لیے آپ جلدی سے اپنا موڈ ٹھیک کر لے حوریہ فاحرہ کے گالوں کو کھینچتے ہوئے کہتی ہے میرے گالوں کو مت کھینچا کرو حوریہ تم کب بچوں والی حرکتیں چھوڑوں گئ
فاحرہ حوریہ کے ہاتھ اپنے گالوں سے ہٹاتی ہے
چلو جلدی کرو تمہارے ڈیڈ اور تمہارا بھائی باہر ڈائنگ ٹیبل پر تمہارا انتظار کر رہے ہیں جلدی سے فریش ہو کر آجاوں ۔۔۔۔۔
Or
0 Comments
Thanks for feedback