Hum Cheen Liye Gaye by Ume Hani Part 1 Online Urdu Novel. Family Based, Love Story Based and Social Romantic Based Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
یہ ناول بھی معاشرے کی بہت سی برائیوں کووضع کرے گا
لیکن نئے انداز سے ۔۔۔۔
پڑھنے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایسا بہت سے رائٹرز نے لکھا ہے ۔۔۔۔ یا کچھ نیا نہیں ہے ۔۔۔۔۔
جیسے "ون ویلنگ "نے پڑھنے والوں کو بور نہیں ہونے دیا یہ ناول بھی بور نہیں ہونے دیتا انشاللہ ۔۔۔۔
آپ کو کچھ نا کچھ سیکھنے کو ضرورلے گا جو میرا مقصد تحریر ہے
اب آ جاتے ہیں اس ناول کے کرداروں کی طرف
ہادیہ حبیب
ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے ۔۔۔۔ جو کہ میں سمجھتی ہوں کہ کالج یونیورسٹی جانے والی ہر لڑکی کا ہونا چاہیے ۔۔۔۔ اس کا کردار ایک مضبوط سوچ رکھنے والی لڑکی کا ہے ۔۔۔۔ لیکن جہاں انسان میں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں وہاں کچھ منفی پہلو بھی اس کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں ۔۔جیسے عام لوگ بلکل پرفیکٹ نہیں ہوتے ۔۔۔۔اسی طرح میرے ناول کے ہیروں ہیروئن بھی بلکل پرفیکٹ نہیں ہیں ۔۔۔۔(کیونکہ بہت سے ریڈرز ہیرو ہیروئن میں ساری ہی خوبیاں دیکھنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں)
دوسرا کردار
عزیر احمد کا ہے ۔۔۔۔۔ ایسے ماحول میں پلنے بڑھنے والا لڑکا ۔۔۔جس کے خاندان میں عورت کی اہمیت پاؤں کے جوتے کے برابر سمجھی جاتی ہے ۔۔۔۔
ہمزہ۔۔۔۔۔ ایک ایسا کردار جسے عورت معاشرے ۔میں سب سے سستی بکاوں چیز لگتی ہے۔۔۔ ایسا کیوں ہے یہ آپ کو ناول پڑھ کر معلوم ہو گا
ناہید ایسی لڑکی جو بے جا سختی کے باوجود اپنی خواہشات کو اہمیت دیتی ہے۔۔۔۔۔
ناول طویل ہونے کے باعث پی ڈی ایف کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
امید ہے کہ میری اس کاوش کو بھی آپ لوگ ضرور سراہیں گئے شکریہ
Or
0 Comments
Thanks for feedback