Akhri Shab by Isha Gill Afsana Complete Pdf Download


Online Urdu Afsana Akhri Shab by Isha Gill Complete Posted on Novel Bank.

ایمل کتنے دنوں سے اس کھنڈر نما حویلی میں نیم بیہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔

اسے حویلی کے سب سے اندھیرے اور پراسرار سے کمرے میں سنگل بیڈ کے ساتھ زنجیروں سے باندھ کر قید کیا گیا تھا۔

ہاتھ تو اس کے آزاد سے مگر پاؤں ابھی بھی زنجیروں کی قید میں تھے۔

اس بند اندھیرے کمرے میں اسکا دم گھٹ رہا تھا  جس میں نا ہی کوئی کھڑکی تھی نا ہی کوئی روشن دان۔

کمرے کے درمیان میں ایک بلب لٹکا ہوا تھا جس کی روشنی کافی مدھم سی تھی۔

وہ بمشکل اپنے آس پاس دیکھ پا رہی تھی۔

بلب بھی آنکھ مچولی کھیل رہا تھا۔

ایمل کو ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ ایک اندھیری خوفناک رات میں کھلے آسمان کے نیچے کھڑی ہو اور بجلی تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد اسے ارد گرد سے باخبر کر رہی ہو۔

Post a Comment

0 Comments