Online Urdu Novel Dil Ka Suada by Ayesha Malik. Rude Hero and Innocent Heroine Based, Childhood Nikah Based Romantic Urdu Novel in Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.
"خدا کے لیے ایسا مت کرو میں۔۔۔۔میں بیوی ہوں کسی کی،امانت ہوں کسی کی۔۔۔۔ میری آبرو کا سودا مت کرو۔۔۔۔"
وہ اس سنگ دل شخص کے سامنے ہاتھ جوڑے روتے ہوئے دہائیاں کر رہی تھی جو اسے حقارت سے دیکھ رہا تھا۔
"جہاں سے تم آئی ہو نا لڑکی وہاں کی عورتوں کی زبان پر بیوی،امانت اور آبرو جیسے لفظ اچھے نہیں لگتے۔"
اس نے اسکے سجے ہوئے سراپے کو سر تا پیر دیکھا۔
"بس آج ایک رات کی بات ہے تم میرے اس ساتھی کا دل بہلا دو۔میرا بزنس میں فائیدہ ہو جائے گا اور میں مطلوبہ رقم سے پانچ لاکھ زیادہ دے کر تمہیں خوش کر دوں گا۔"
اس آدمی نے اسکی عزت کی نئی قیمت لگائی تو وہ اب کی بار روتے ہوئے اسکے پیروں میں گری تھی۔
"نہیں مجھے جانے دو میں تمہارے پیر پڑتی ہوں جانے دو مجھے اپنے گھر۔۔۔۔"
وہ پھوٹ پھوٹ کر روتی اسکے مہنگے جوتوں کو تھام کر کہہ رہی تھی لیکن اسے رحم نہیں آیا۔اس نے سختی سے اسکای نازک کلائی تھام کر اسے کھڑا کیا۔
"کوٹھے سے آئی لڑکیوں کا کوئی گھر نہیں ہوتا،نہ ہی وہ کسی کی عزت ہوتی ہیں۔اپنی اوقات کو سمجھو لڑکی۔۔۔۔وہ کمرہ ہے تمہاری اصلی اوقات۔۔۔۔"
اتنا کہہ کر اس نے جھٹکے سے اسے اپنے ساتھی کی طرف پھینکا جو خبیث مسکان کے ساتھ اسے کھینچتے ہوئے اس کمرے میں لے جانے لگا۔
"مت کرو ایسا میں امانت ہوں اپنے شوہر کی ۔۔۔۔خدا کے لیے مت کرو ایسا۔۔۔۔تمہیں اپنی عزت کا واسطہ۔۔۔۔"
وہ ابھی بھی روتے ہوئے چلا رہی تھی لیکن اسکی آہ و پکار کا اس سنگ دل پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
کاش وہ جانتا کہ جس لڑکی کو مفاد کے لیے اس نے اپنے ساتھی کی آغوش میں بھیجا تھا وہ کسی اور کی نہیں اسکی خود کی امانت تھی۔
یہ قدرت کا اس سے ان دیکھا انتقام تھا کہ جس کی آبرو کو نیلام کر وہ تماشہ بنا چکا تھا وہ اسکی اپنی عزت تھی
0 Comments
Thanks for feedback