Online Urdu Novel Alif Allah Mem Mohabbat by Zaid Zulfiqar SocialReforms Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
خدا اور محبت۔۔۔۔
یہ صرف ایک ناول نہیں ہے بلکہ بہت ساری کہانیوں کا مرکزی خیال ہے۔ پیرِ کامل، مصحف، جنت کے پتے، الف، اور بہت سارے مشہور ناول اسی مرکزی خیال کے گرد گھومتے ہیں۔
اور یہ کائنات کا بھی مرکزی خیال ہے۔
خدا سے محبت اور اسکی مخلوق سے محبت۔۔۔۔ سارا کھیل تو یہی ہے۔۔۔۔ اصل کہانی تو یہی ہے۔۔۔۔
تو پھر کوئی اس کہانی سے باہر کیسے نکل سکتا ہے ؟؟؟ جب تک خدا کی خدائی ہے، جو کہ ہمیشہ کے بعد تک ہے، اور جب تک محبت ہے، جو کہ ابد کے آخری دہانے تک ہے، تب تک یہ کہانی ہے۔۔۔۔
میں نے تو کیا ہر لکھاری نے اپنی زندگی میں اس پہ یا اس سے ملتی جلتی کہانی لکھی ہوگی۔ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن وہ کیا لکھی گئی، کیسے لکھی گئی، یہ اہم ہے۔
خدا اور محبت 3 کا جب جب سنا، کچھ اسکے متعلق دیکھا، مجھے اپنی یہ کہانی یاد آئی جو آج سات آٹھ سال پہلے لکھی تھی۔ یقیناً تب وہ امیچیور تھی، میرے لئیے اس میں بہت خامیاں تھیں لیکن تب بھی وہ آج کے خدا اور محبت سے بہت بہتر تھی۔ میں نے اسے قلمی نام سے آن لائن بھی لکھا لیکن پھر سوچا اسکی ضرورت آج ہے، اب ہے۔۔۔۔۔
اب جب یہ فرق مٹ چکا ہے کہ محبت کیا ہے اور ہراسمنٹ کیا ہے۔ عشق کیا ہے اور جوگ کیا ہے۔ لکیر کے اِس پار کیا ہے اور اُس پار کیا ہے۔ تو بس اسی لئیے اسے دوبارہ اپلوڈ کرنے کا سوچا۔
الف سے اللّٰہ۔۔۔ میم سے محبت۔۔۔۔
یہی راز ہے۔
اور یہی کہانی ہے۔۔۔۔
0 Comments
Thanks for feedback