Online Reading Urdu Novel Anjam e Hayat by Julia Rajpoot Secret Agents BasedUrdu Novel in Free Pdf format Last Episode Posted on Novel Bank.
فاطمہ سنبھالو خود کو تم ایک ایجنٹ ہو اور ایجنٹس کو یہ سب زیب نہیں دیتا ۔
ایجنٹ ٹائیگر نے اسے خالی خالی نظروں سے آسمان تکتے دیکھ کر اسکے پاس بیٹھتے ہوئے کہا تھا ۔
کیوں ایجنٹس کے دل نہیں ہوتے ؟ انکی فیلنگز نہیں ہوتی ؟؟؟ ہم وطن کی محبت میں اپنا سب کچھ داٶ پر لگادیتے ہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم احساسات سے عاری ہیں ۔وہ بھڑک اٹھی تھی ۔
میرا بچہ ہمارے لئے اس وطن سے بڑھ کر کچھ نہیں ہونا چاہیے , نا باپ نا بھائی نا شوہر ۔۔ایجنٹ ٹاٸیگر نے اسکا ہاتھ پکڑ کر سمجھانے کی کوشش کی تھی ۔
دور رہیں آپ ، آپ نے ہی منع کیا تھا نا مجھے یہاں آنے سے ؟ جھوٹ اتنا بڑا جھوٹ بولا ۔۔۔ٹور کا بہانہ کرکے مجھے بہلادیا اور میں بھی کتنی بڑی بے وقوف نکلی کہ سب سچ مان گئ۔ کم از کم اپنے پاپا کے گلے ہی لگ لیتی، انکی گود میں سر رکھ کر تھوڑی دیر سوجاتی ۔وہ بولتے ہوئے سسک پڑی تھی۔
کیا فضول سوچ رہی ہو؟ پاپا کو کچھ نہیں ہوگا ۔ ان شاء اللہ کامیاب ہوکر واپس آئینگے ۔ ایجنٹ ٹاٸیگر نے بھیگی آواز میں کہا تھا۔
سیریسلی بھیا؟ کس کو بہلا کر سمجھارہے ہیں؟ اپنے دل کو یا مجھے ؟ یہ بات آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ باس امپورٹنٹ اور خطرناک مشن کے علاوہ نہیں جاتے ۔ وہ کہتے ہی اندر کی طرف بھاگی تھی ۔
Online Last Episode
1 Comments
Kaml ka novel hy bht acha end hoa sai kaha writer ny... Bht hosla chahiye hota apno ko khony ka.... Lekin aik bt clear nh ki apny kiran or rehan ka btaya nh wo kon thy?? Or unki kya dusmani thi nabeel sy...??
ReplyDeleteThanks for feedback