Mein Na Mano Haar by Pashmina Novel Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Mein Na Mano Haar by Pashmina Social Based and Innocent Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel In Pdf Complete Posted on Novel Bank.

دیکھو ایمن میری خوشی اس طرح سے خراب مت کرو۔میں بہت چاہ کے ساتھ میں اس گھر میں لے کر آیا ہوں۔۔۔

ہاشم نے اسے بیڈ پر بٹھاتے ہوئے کہا۔

وہ اس کی طرف دیکھنے لگا۔

ایمن بہت پیاری لگ رہی تھی مگر اس وقت تو غصے میں تھی۔

مجھے میرے گھر جانے دیں۔میں آپ لوگوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہوں۔میں نے بنا دیکھے ہیں آپ لوگوں سے اتنی نفرت کی ہے کہ میرا گزارہ آپ سب کے ساتھ نہیں ہو سکتا ہے۔

ایمن نے روتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں میں اپنا چہرہ چھپا لیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

 جب تمہیں حقیقت کا مکمل علم نہیں ہے تو اس طرح سے غصہ کرنے کا تمہیں کوئی حق نہیں ہے جب تک کہ تمہاری بات معلوم نہ ہو جائے۔ پہلے پرسکون ہو کر میری ساری بات تو سن لو۔

ہاشم نے اسے شانوں سے تھام کر کہا اور اس کے چہرے سے اس کے ہاتھ ہٹایا اور اس کی طرف دیکھنے لگا۔

حقیقت یہی ہے کہ آپ کی ماں نے میری ماں کا گھر برباد کیا۔۔۔حقیقت یہی ہے کہ اس صدمے میں سے میری ماں مر گئی۔۔۔۔۔حقیقت یہی ہے کہ میرے باپ نے آپ لوگوں کی وجہ سے مجھے دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔۔۔آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں حقیقت سے لاعلم ہوں۔۔۔ساری حقیقت جانتی ہوں میں۔۔۔اپنے سگے باپ کے ہوتے ہوئے دوسروں کے گھروں میں ملازموں کی طرح رہی تھی میں۔۔۔ اور میرا سگا باپ اپنے سوتیلے بیٹے کو پال رہا تھا۔۔۔ اور وہ سوتیلا بیٹا کوئی اور نہیں میرا شوہر نکلا۔۔۔ کیسے رہ سکتی ہو میں آپ کے ساتھ؟ آپ تینوں کو دیکھ دیکھ کر مجھے اپنی بربادی یاد آئے گی اپنی ماں کی موت یاد آئے گی۔

Post a Comment

0 Comments