Online Urdu Novel Dil Se by Natasha Ali Teacher Student Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
ارمان کا دل کر رہا تھا ساری دنیا کو تباہ کر کے رکھ دے
کشف کی باتیں بار بار اسکے کانوں میں گونج رہی تھیں
کیسے کر سکتی ہے آیت ہاں میں نے اسے بولا بھی تھا پھر بھی اسنے میرا انتظار نہیں کیا
میری آنکھوں میں کیوں محبت نظر نہیں آتی تمہیں۔ ضبط اور غصے سے اسکی آنکھیں سرخ ہو گئی تھیں
غصے سے آیت کو کال کرنے لگا
آیت جو سو رہی تھی موبائل کی رِنگ کرنے سے اُٹھی اور نیند میں ہی موبائل کو کان سے لگایا
اسلام وعلیکم کون
دوسری طرف ارمان کو اسکی آواز سن کر سکون محسوس ہوا
اگر بولنا نہیں ہے تو اتنی رات کو فون کیوں کیا۔ آیت غصے اور نیند کے ملے جلے تاثر سے بولی ابھی وہ فون بند کرتی دوسری طرف سے آواز آئی
فون مت بند کرنا آیت۔ وہ اب غصے اور افسوس لیے بولا
ارمان کی آواز سن کر آیت کی ساری نیند اُڑگئی
وہ فون کو گھور کر دیکھنے لگئی جیسے وہ ارمان ہو
تم تم تمہارےپاس میرا نمبر کیسے آیا وہ ڈر کر ہکلاتے ہوئے بولی
جِسے دل میں رکھا ہو اسکی معلومات نہ ہوں پاس تو کیا فائدہ جانِ ارمان اسے پیار کا
اسکی باتیں سن کر آیت کی جان لبوں پر آگئی تھی پر وہ خود کو مضبوط بنائے ہوئے تھی
زبان سنبھال کر بات کرو ارمان تمہیں شرم آنی چاہیئے آئی ایم یور ٹیچر ناٹ یور گرل فرینڈ
آیت غصے سے بولی
آپ کو گرل فرینڈ بنانا بھی کون چاہتا ہے آپ میرے لیے بہت خاص ہے اور میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں اسی لیے تم نکاح نہیں کرو گی اور یہ میری لاسٹ وارننگ ہے اپنے چھوٹے سے دماغ میں یہ بات بیٹھا لو اوکے
یو آر مائن
ارمان جتاتے ہوئے بولا
آیت کا غصے سے پارا ہائی ہو گیا جسٹ شٹ آپ مسٹر ارمان نکاح ہے پرسوں میرا اور تم ہوتے کون ہو مجھ پر حق جتانے والے سٹیے آوے فرام مائی لائف
میری مرضی سے ہو رہا ہے سب اسی لئے دور رہو مجھ سے اور میری لائف سے
ارمان نے غصے سے دیوار پر مکا مارا آیت آیت مجھے مجبور مت کرنا کے میں کچھ غلط کر جاؤں
میری طرف سے جہنم میں جاؤ تم بول کر غصے سے فون بند کر گئی
ارمان نے غصے سے فون کو دیوار پر دے مارا موبائل ٹکرے ٹکرے ہو گیا
ارمان کی ساری رات اضطراب میں گزرنے والی تھیں
0 Comments
Thanks for feedback