Khamoshiyaan Novel by Sidra Sheikh Season 1 Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Khamoshiyaan by Sidra Sheikh Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

حوروعین اپنے عادی کو ملو گی بھی نہیں۔۔۔۔؟؟؟
عدیل ایک سٹیپ آگے بڑھا تھا۔۔۔۔۔
"جسٹ شٹ اپ۔۔۔۔ بھابی ہے اب یہ تمہاری۔۔۔۔"
ولید شاہ کیوں آج اپنے چھوٹے بھائی سے ڈر سا گیا تھا۔۔۔اسے کیوں ڈر تھا کہ حورعین اس پر نہیں اسکے بھائی پر یقین کرلے گی۔۔۔۔؟ کیوں یہ ڈر سب سے بڑا ڈر بن گیا تھا آج ولید شاہ کا۔۔۔۔؟؟؟"
۔
"عدیل شاہ بہتر ہوگا اگر آپ مجھے۔۔۔۔"
حورعین اسے غصے سے کچھ کہنے لگی تھی کہ عدیل کی بہتی آنکھوں نے اسے روک دیا تھا۔۔۔۔"
تم جانتی ہو تمہارے چہرے پر ایک مسکان لانے کے لیے کتنا کچھ سہا ہے تمہارے عادی نے۔۔۔۔۔
تم جانتی ہو جب تم اے شادی کرنے کے لیے میں یہاں سے نکل رہا تھا تو ان لوگوں نے کیا کیا تھا میرے ساتھ۔۔؟
مجھے قید کرلیا تھا۔۔۔۔ انکے غنڈوں نے خود ولید شاہ نے مجھے مارا۔۔۔ بہت مارا۔۔۔
پر میرے منہ سے آہ ہ نہیں نکلی۔۔۔۔تمہارا نام نکلا تھا حورعین۔۔۔۔۔۔"

حورعین پر اس سچ نے جیسے کوئی قیامت گرا دی تھی۔۔۔۔۔
بابا سائیں اسے کہے چپ ہو جائے۔۔۔۔ورنہ میرا ہاتھ اٹھ جاۓ گا۔۔۔۔


پر کسی نے عدیل کو چپ نہیں کروایا تھا۔۔۔۔یہی تو پلاننگ تھی سب کی۔۔۔اور عدیل انجان تھا۔۔۔۔وجاہت اور ملائکہ کے اس پلان سے۔۔۔۔۔

"عدیل پلیز۔۔۔۔ایان سن رہا ہے۔۔۔۔"
زکیہ کی کہی کوئی بھی بات عدیل کو سنائی نہیں دے رہے تھی آج۔۔۔۔
آج موقع تھا اس کے پاس اپنی حورعین کو واپس حاصل کرنے کا۔۔۔۔۔

حورعین یہ ولید شاہ نے اپنے پیار کے لیے اپنے بھائی کے پیار کی قربانی لے لی۔۔۔۔ حورعین ہمارے پیار کی قربانی لے لی انہوں نے۔۔۔۔
کو۔۔۔کوئی نہیں تھا مجھے سنبھالنے والا۔۔۔۔
انکی شرط تھی اگر میں نے زکیہ سکندر شاہنواز انکی سالی سے شادی نہیں کی تو تمہیں مار دیں گے۔۔۔۔۔
اور میں جانتا تھا۔۔۔۔ولید شاہ نے جو کہہ دیا وہی ہوگا
انہوں نے کہا تھا تمہیں رکھیل۔۔۔انہیں نفرت تھی تم سے کیوں کے تم غریب تھی حور۔۔۔۔۔
پر پھر کیوں کرلی شادی تم سے پوچھو ان سے۔۔۔۔۔۔۔
اور بچے۔۔۔۔؟ حورعین بچے۔۔۔۔؟؟

عدیل جیسے ہی حورعین کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔ ولید نے اسے پیچھے دھکا دے دیا تھا۔۔۔۔۔
"نہیں ہے وہ تمہاری۔۔۔۔ سنا تم نے۔۔۔۔۔"
ہاہاہاہا ولید شاہ کیوں درد ہو رہا ہے۔۔۔؟ ڈر لگ رہا ہے۔۔۔۔؟؟
میرے پیار کے ساتھ تم نے شادی کر لی۔۔۔مجھ سے سب چھین لیا۔۔۔
اب میرے منہ سے ایک لفظ برداشت نہیں ہورہا۔۔۔۔؟ کہوں گا۔۔۔۔
یہ میرا پیار تب بھی تھی۔۔۔اور آج بھی ہے۔۔۔ولید شاہ۔۔۔۔۔"

ولید کا ہاتھ اٹھ گیا تھا۔۔۔۔پر۔۔۔۔ کسی نے پیچھے سے پکڑ لیا تھا۔۔۔۔۔
اور جب ولید نے دیکھا کہ کس میں جرآت ہوئی تو ولید شاہ خود شاکڈ تھا۔۔۔حورعین کی نظروں میں غصہ دیکھ کر۔۔۔۔
آج اسے اپنی بےبی ڈول نے عدیل کی حور نظر آرہی تھی۔۔۔۔سامنے کھڑی لڑکی میں۔۔۔۔"
"بےبی ڈول۔۔۔۔"
"بس۔۔۔۔ایک اور لفظ نہیں۔۔۔۔"

حورعین نے ولید شاہ کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔۔۔۔"
اسی وقت وجاہت نے ملائکہ کی طرف دیکھا تھا۔۔۔۔

ولید جیسے ہی حور کی طرف ایک قدم بڑھا تھا۔۔۔حورعین دو قدم پیچھے ہو کر عدیل کی طرف بڑھی تھی۔۔۔


یہ ولید شاہ ایک بِیسٹ ہے میں جانتی ہوں۔۔۔۔۔
مجھ سے زیادہ کون جان سکتا ہے اسے۔۔۔۔؟؟؟
مجھ سے زیادہ زیادہ ظلم اس نے شاید ہی کسی پر کئیے ہوں گے۔۔۔

Post a Comment

0 Comments