Online Urdu Novel Mannat by Pashmina Social Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
اس کی ماں نے اس پر ایک عجیب قسم کا تجربہ کرنا چاہا تھا۔
سب سے پہلا ظلم توں ماہی نے اپنی بیٹی منت پر یہ کیا کہ جب وہ دودھ کے لئے روتی رہتی تو ماہین بہت دیر تک اسے روتا ہوا دیکھتی اور اسے دودھ نہیں دیتی تھی۔ماہین چاہتی تھی کہ منت کو ہر چیز ملے سہی لیکن بہت رونے دھونے کے بعد۔جب ماہی کو لگتا تھا کہ اب زیادہ بھوک منت برداشت نہیں کر سکتی ہے تو وہ اسے دودھ پلا دیتی تھی۔پھر جب منت تھوڑی بڑی ہوئی تو ماہین اسے کھانے کے لیے ترسانے لگی۔شدید بھوک کی حالت میں دوسال کی منت روتی رہتی تھی مگر ماہین اسے کھانا نہیں دیتی تھی۔پھر جب ماہین کو اندازہ ہوتا کہ اس سے زیادہ بھوک منت برداشت نہیں کر سکتی ہے تو وہ اسے کھانا کھلا دیتی تھی وہ بھی پیٹ بھر کر۔پھر جب منت پانچ سال کی ہوئی تو ماہی نے اسے اسکول میں داخل نہیں کروایا۔یہ سوچ کر کے تعلیم بھی اسے دیر سے م ملے۔ لیکن پھر اس کے رشتے داروں میں سے بہت سے لوگوں نے زور دیا تو ماہین نے منت کو اسکول میں داخل کروا دیا جب وہ چھ سال کی ہوئی۔ماہین نے منت کو نہ اٹھایا نہ گھمایا پھرایا نہ ہی ان چیزوں کی عادت ڈالی۔تو منّت بھی سمجھ گئی تھی کہ وہ جتنا رولے اس کی ماں سے نہیں اٹھائے گی اس لئے وہ چپ چاپ بیٹھی رہتی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback