Online Urdu Novel My Girl by Zanoor Gangster Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
یہ کہانی تین کپلز زمل اور خان ، زرش اور یزدان ، زرتاشہ اور زمان کی ہے۔۔
زرش کو بچانے کی خاطر زمل کی ملاقات خان سے ہوگی جو اس سے مدف مانگے گی جبکہ خان جو کہ ایک بہت بڑی آرگنائزیشن کا سربراہ ہے وہ زمل سے مل کر کافی حیران ہوتا ہے۔جوپہلی پردہ دار عورت تھی جس نے اس سے مدد حاصل کی تھی۔
زرش کو یزدان نے دو سال پہلے کہیں دیکھا تھا جس کے بعد وہ اس کی نقاب میں چھپی حسین آنکھوں کا اسیر ہو گیا تھا۔۔اس میں یزدان کی محبت کی داستان ہوگی۔
جبکہ زرتاشہ جو اپنے ماضی سے بھاگتی پھر رہی تھی زمان کی صورت میں وہ ایک بار پھر اس کے سامنے آکھڑا ہوا تھا۔۔
مشکلات میں گھرے کسے خان کو زمل سے محبت ہوگی جاننے کے لیے مائی گرل ناول پڑھیں۔۔
************
تم فریش ہوجاو پھر ہم باہر لنچ کریں گے۔۔زرتاشہ کا ہاتھ پکڑتے زمان اسے اپنے روم میں لے کر آیا تھا۔اس کا ماتھا چومتے زمان نے محبت سے ہلکی سی مسکان کے ساتھ کہا تھا۔
زرتاشہ سر ہلاتی اپنے ساتھ لائے بیگ میں سے شفون کا پرپل رنگ کی ٹراوزر شرٹ نکالتی فریش ہونے چلی گئی تھی۔
زرتاشہ کا ویٹ کرتا زمان بیڈ پر لیٹ کر اپنا موبائل استعمال کرنے لگا تھا۔
کچھ دیر بعد نکھری نکھری سی زرتاشہ گیلے بالوں کو تولیے میں لپیٹے باہر نکلی تھی۔۔اپنا موبائل سائیڈ پر رکھتا زمان اسے گہری نظروں سے دیکھنے لگا تھا۔
ّوہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا زرتاشہ کے پاس گیا تھا اس کی گردن پر چپکے گیلے بالوں کو جھٹکتا وہ اس کی کمر کے گرد ہاتھ باندھتا اس کی گردن پر اپنی ٹھوڑی ٹکا چکا تھا۔
زرتاشہ اس کے عمل پر گھبرا گئی تھی وہ اپنا آپ زمان کو سونپنا چاہتی تھی لیکن ناجانے کیوں اس کا دل عجیب انداز میں دھڑک رہا تھا۔ یا شاید سب سے چھپ کر یہاں آنے پر وہ ایسا محسوس کر رہی تھی۔
زمان کے ہونٹ۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments
Thanks for feedback