Online Urdu Novel No One Willing by Ume Hani The Second Part of One Willing Novel. Family Based, Social Reform Based and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
ہائے نیناں کتنی پیاری لگ رہی ہو تم ۔۔۔۔۔ شاہو بھائی کی نظر تو پکی تمہیں لگنے والی ہے ۔۔۔۔
نمیرہ کے تبصرے پر نیناں مسکرائے بنا نہیں رہ پائی تھی ۔۔۔۔۔۔ شاہزیب کے لئے ہی تو آج سجی سنوری تھی ۔۔۔۔ آج تو بختار صاحب نے بھی بیٹی کو نظر بھر کے نہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔ کہ کہیں انکی ہی نظر نا لگ جائے ۔۔۔۔۔ پھر اسے رخصت کرتے ہوئے ضبط بھی کھو بیٹھے تھے ۔۔۔۔ اسے ساتھ لگائے آنکھوں سے آنسوں بہے تھے ۔۔۔۔
بیٹی کی خوشی کی خاطر دل پر بہت بھاری پتھر رکھا تھا ۔۔۔۔
دروازے کی دستک کے بعد دروازہ کھلا شاہزیب اندر داخل ہوا ۔۔۔۔ مگر نمی صاحبہ وہیں جم کر بیٹھی رہیں شاہزیب اپنی شیروانی کا کوٹ اتار کر الماری میں یونہی پھنک دیا جوتے بھی اتار دیے بار بار نمی کو چور آنکھوں سے دیکھ رہا تھا کہ کب باہر جائے ۔۔۔ مگر نمی صاحبہ کے باہر نکلنے کے کوئی تاثرات نظر نہیں آ رہے تھے ۔۔۔
شاہزیب نے بیڈ پر بیٹھ کر اپنی گھڑی اتار کر سائیڈ ٹیبل پر رکھی ۔۔۔۔ ترچھی نظر نمیرہ پر ڈالی وہ چور آنکھوں سے اسے ہی دیکھ کر مسکرا رہی تھی بھائی کے دل کی حالت جانتی تھی ۔۔۔ کیسی بیقرارہ سے گزر رہا ہے ۔۔۔۔ آج تو دل کی ہر آرزو پوری ہوئی تھی ۔۔۔۔ نیناں کے چہرے پر بھی دلفریب سے مسکان گہری ہوئی تھی کیا کچھ نہیں برداشت کیا تھاایک دوسرے کو پانے کے لئے ۔۔۔۔ شاہزیب کو لگا کہ جب وہ بیڈ بیٹھے گا تب تو نمیرہ ضرور اٹھ کر کمرے سے باہر جائے گی ۔۔۔ مگر وہ نمیرہ صاحبہ تو بڑے مزے سے بیٹھیں رہیں بلا آخر شاہزیب کو ہی اسے احساس دلانا پڑا
نمی خرم باہر بلا رہا ہے تمہیں شاہزیب نے ہی تنگ آ کر اس سے کہا
وہ کیوں نمیرہ نے نا فہم بننے کی کوشش کی شاہزیب نے گھور کر اسے دیکھا ۔۔۔نیناں مسکرانے لگی
یہ اس سے جا کر پوچھوں ۔۔۔مجھے کیا معلوم
نمیرہ بھی اسی کی بہن تھی بھائی کے جھوٹ کو پکڑ چکی تھی
میں نے تو بول دیا تھا اسے کہ آج تو مجھے دو گھنٹے نیناں سے باتیں کرنی ہیں نمیرہ کی بات پر شاہزیب نے تیکھی نظر اس پر ڈالی اور بیڈ سے اٹھ کر کمرے سے باہر نکل گیا
0 Comments
Thanks for feedback