Tara Ka Chand Novel by Dua Fatima Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Tara Ka Chand by Dua Fatima Action, Comedy, Suspense and Romantic Urdu Novel Tara Ka Chand by Dua Fatima Downloadable Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

وہ داغ صاف کر کے واشروم سے نکلنے ہی لگی تھی کہ اچانک ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ شاید لائٹ چلی گئی تھی۔ 

اور اگلے ہی پل کسی نے اسے پیچھے کی طرف دھکا دے کر دیوار سے لگا دیا تھا۔ اس نے گھبرا کر چیخنا چاہا لیکن مقابل نے اپنا بھاری ہاتھ اس کے لبوں پر جما دیا تھا۔ تارا کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھی لیکن پھر بھی سامنے والے کا چہرہ نہیں دیکھ سکی تھی۔ وہ ہاتھ اس کے سینے پر رکھ کر اسے خود سے دور کرنے کی کوشش کرنے لگی لیکن وہ تو ٹس سے مس نہیں ہوا تھا۔ 

مجھے خود سے دور کرنے کی یہ کوشش بے کار ہے۔ تم خوامخواہ اپنی انرجی ضائع کر رہی ہو۔"اس شخص کا سرسراتا ہو با رعب لہجہ اور گھمبیر آواز تارا کو ساکت کر گیا تھا۔ یہ کون اس کے پیچھے پڑ گیا تھا۔ اس کی آواز شاید کہیں پہلے وہ سن چکی تھی لیکن سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ کس کی آواز تھی۔ اسے خوف کے ساتھ ساتھ اس پر غصہ بھی آ رہا تھا۔ کسی نے تارا کو چھونے کی جسارت جو کی تھی۔

ہاتھ ہٹا رہا ہوں۔ چیخنا مت۔ میں نہیں چاہتا تمہاری فیملی تم سے بدگمان ہو۔"وہ سنجیدگی سے کہتا ہاتھ اس کے لبوں سے ہٹا گیا تھا۔ 
ہو دا ہیل آر یو؟"وہ دبی دبی آواز میں غرائی تھی۔

ہبی ..... یور فیوچر ہزبینڈ۔ لیکن تم مجھے ابھی سے ہبی پکار سکتی ہو۔ میں برا نہیں مناؤں گا۔"اس کی بات پر تارا کا میٹر گھوما۔

یو چیپسٹر........ تمہاری ہمت کیسے ہوئی......وہ بھڑک رہی تھی جب مقابل نے اس کے لبوں پر انگلی رکھ دی۔

شش..... بدتمیزی نہیں۔ اور ہمت کی تو بات ہی مت کرو ۔ تم جانتی نہیں میں کیا کچھ کر ہوں۔"وہ سرد لہجے میں بولا تھا۔ تارا کو اس سے خوف محسوس ہوا تھا۔ وہ گھبرا کر ہاتھوں کی مدد سے اسے خود سے دور کرنے لگی تھی۔ مقابل نے اس کی دونوں کلائیاں اپنے مضبوط ہاتھوں میں لیتے ہوئے دیوار سے لگا دیں اور اس کے چہرے پر جھکا تھا۔

 اس کی گرم سانسوں کی تپش اپنے چہرے پر محسوس کر کے تارا کے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ دل رک سا گیا تھا۔ وہ کچھ پل کیلیے ساکت ہوئی تھی ۔ اس سے پہلے کہ وہ شخص اپنے لبوں سے اس کے گال کو چھوتا وہ چہرہ موڑ گئی تھی۔
چھ..... چھوڑو مجھے پلیز۔"وہ اب وہی بے بس تارا بن چکی تھی جو نیویارک میں اسفر کے سامنے ہوا کرتی تھی۔ اسفر کی قربت میں تو نفرت تھی لیکن اس شخص کی قربت میں عجیب دیوانگی اور شدت تھی۔ وہ اندر تک کانپ کر رہی گئی تھی۔

ابھی تو میں تمہیں چھوڑ رہا ہوں لیکن جلد ہی تمہیں میری دسترس میں آنا ہو گا۔ پھر تم مجھے روک نہیں سکو گی۔ "وہ اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے اپنا چہرہ پیچھے ہٹا گیا تھا۔ تارا اس کے بے باک الفاظ پر شرم اور غصے سے سرخ ہو گئی تھی۔

تم جیسے چھچھورے انسان کی دسترس میں آتی ہے میری جوتی۔"وہ تپ کر بولتی مقابل کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر گئی تھی۔

دیکھیں گے۔ لیکن اتنا یاد رکھنا تمہاری شادی مجھ سے ہی ہو گی۔ میرے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچنا بھی مت۔ اور ہاں..... آئیندہ تم مجھے کسی لڑکے کے قریب نظر مت آؤ ورنہ بہت بری سزا دوں گا میں تمہیں۔"وہ سخت لہجے میں وارن کرتا وہاں سے جا چکا تھا اور تارا کئی لمحے سن سی رہ گئی تھی۔


مزید اچھے اچھے اور نئے ناول کے لئے آپ ہمیں انسںٹاگرام پر فالو کریں۔ انسٹاگرام پر آپ ہمیں میسیج بھی کر سکتے ہیں۔
 

اگر آپ بھی ناول بینک ویب پر اپنی تحریر پبلش کروانا چاہتے ہے تو آپ ہم سے رابطہ کرسکتے  ہے ہمارے واٹس اپ پر اور ہمارے ای میل ایڈریس پر اسکے علاوہ ہمارے فیس بک پیج پر بھی آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں نیچے ہمارے تمام اکاؤنٹ کے لنکس موجود ہے۔

Novel Bank WhatsApp Number

Novel Bank E-mail

Post a Comment

0 Comments