Online Urdu Novel Teri Meri Love Story by Jiya Abbasi Love Story Based and Funny Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
شفا کے ساتھ وقت گزار کر اب اس کا رخ شکور کاکا کی دکان کی طرف تھا جہاں حسبِ معمول احمد بیٹھا خواری کاٹ رہا تھا۔ وہ دھیرے دھیرے ہرنی کی چال چلتی اس کے سر پر جا کھڑی ہوئی۔
" احمد"
تو یہاں کیا کر رہی ہے؟ احمد سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے اُٹھ کھڑا ہوا۔
وہ میں تم سے ملنے آئی تھی اور نا مجھے گول گپے بھی کھانے ہیں۔
وہ ایسے شرما رہی تھی جیسے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہو اور اب اپنی تعریف سن کر لال ہو رہی ہو۔
دیکھ ابھی میں تجھے گول گپے کھلانے نہیں لے جا سکتا شکور کاکا اپنے گھر گئے ہیں میں دکان کو ایسے چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔ وہ سمجھانے والے انداز میں بولا۔
کونسا سونے کے زیورات کی دکان ہے۔ جو چوری ہو جائے گی۔ چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔" زینب نے غصّے سے کہتے ہوئے آخر میں منہ بنا کر اس کی نکل اُتاری۔
" دیکھ زینی میں بعد میں۔۔۔"
بھاڑ میں جاؤ تم۔ نہیں کھانے مجھے گول گپے، بلکہ خود خرید کے کھا لوں گی میں ہاں نی تو۔ اس کی بات کاٹ کر کہتی وہ غصّے سے تن فن کرتی وہاں سے نکل گئی۔ احمد نے بےبسی سے اسے جاتے دیکھا اور اپنے سر پر ہاتھ پھیر کر دکان کے اندر چلا گیا۔
0 Comments
Thanks for feedback