Online Urdu Novelette Wafa Ky Raston Par by Sumera Sarfaraz Joint Family Based Urdu Novelette Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
ویسے ثانیہ آپی آپکو تو پتہ ہوگا کہ تائی اماں نے فاران بھائی کے لئے کس لڑکی کو پسند کیا تھا۔
تیمور کی رگِ جاسوسی پھر پھڑک اٹھی ۔
پتا نہیں تیمور میں اسوقت کالج میں پڑھتی تھی۔ فاران بھائی بہت خوش رہتے تھے ۔ہروقت ابّا میاں سے راز و نیاز میں مصروف رہتے اور کسی سے انکی گھر میں اتنی بے تکلفی نہیں تھی۔ مگر جب انکا بزنس ٹھپ ہوا وہ اچانک بہت خاموش رہنے لگے اور پھر چلے ہی گئے ۔تایا ابّا تائی اماں نے پلٹ کر نام نہیں لیا انکی شادی کا۔ مجھے تو لگتا ہے وہ لڑکی فاران بھائی کی اپنی پسند تھی اور یقیناً اسنے بھی انکار کردیا ہوگا ورنہ وہ یوں شہر چھوڑ کر تو نہ جاتے۔
ثانیہ آج پہلی بار تفصیل سے بولی تھی۔ تیمور بہت دھیان سے ساری بات سن رہا تھا ۔
"اور آپ سے کیا بیر ہے ابّا میاں کو؟ "
اس کے اچانک سوال پر ثانیہ کا دھیان ٹوٹا۔
اللّه نہ کرے ۔مجھ سے کیوں بیر ہونے لگا انہیں ۔مجھ سے تو وہ سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں ۔
اس نے برا سا منہ بنا کر تیمور کو گھورا ۔
پھر آپ کے لئے آنے والے ہر رشتے کو کیوں انکار کردیتے ہیں وہ ؟
تیمور آج سارے جواب جان لینا چاہتا تھا۔
مجھے ابّا میاں پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ میرے لئے جو بہتر سمجھتے ہیں وہی کرتے ہیں۔امی کو بھی میں یہی سمجھاتی ہوں مگر وہ ماں ہیں ان سے میں نہیں لڑسکتی ۔اور رہا سوال رشتوں کا۔ تو جب مجھے کوئی جلدی نہیں تو باقی لوگوں کو کیا پریشانی ہے۔جب اللّه نے لکھا ہوگا ہوجائیگا۔
اس کے لہجے کا سکون اسکے اندرونی اطمینان کو ظاہر کررہا تھا جبھی چھوٹی تائی نے اسے آواز دی تو وہ تیمور سے معذرت کرتی ہوئی چلی گئی ۔
گھر کے دونوں بڑے کنوارے ! ہو نہ ہو اس بات کا آپس میں تعلّق ضرور ہے ۔
0 Comments
Thanks for feedback