Hamari Hoor Season 2 by Samreen Sheikh Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Hamari Hoor Season 2 by Samreen Sheikh Cousin Based, Friendship Based and Suspenseful Funny Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے گھر آنے کی ہاں بولوں۔

وہ شدید غصے سے حور کا گلا دبوچے شدت سے غرایا 

مم میں؟؟

اُسکی غصیلی آواز پر وہ کانپتی ہوئی لرز کر بولی۔
 
ششش۔ خاموش زبان بند کرو تُم اپنی ورنہ میں تمہاری زبان کو حلق سے کھینچ لوں گا۔

اور تُم اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہاں آنے کی۔ ہوں اب سمجھا میں کہ تُم اب یہاں میرے بھائی کو پھنسانے آئی ہو۔

سختی سے کہہ کر اب اُسنے زور سے اُسکی کلائی کو موڑا تو تکلیف کے باعث اُسکی سسکی نکلی۔

چھ۔چھوڑے. درد کی شدت میں اس کی سبز آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا۔

نہ نہ بی بی تُمہاری ان خوبصورت آنکھوں میں یہ پانی اب ان کا جادو نہیں چلے گا مجھ پر۔ ہاں اگر ایک بھی قطرہ ان میں سے باہر نکلا تو میں ان فریبی آنکھوں کو نوچ ضرور لوں گا۔

سرد لہجے میں کہتا وہ اسے کپکپانے پر مجبور کر گیا 

چہرہ درد کی شدت سے سرخ ہو چکا اگر مقابل نے گلے اور بازو سے نہ دبوچا ہوتا تو حور ضرور نیچے گر جاتی ابکے درد کی شدت بس سے باہر ہوئی تو حور نے زور سے اپنے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے 

مقابل شخص نے اسکے ناخن اپنے چہرے پر جب محسوس کیا تو اُسنے اپنی گرفت ڈھیلی کی تو حور اسے دھکا دے کر بری طرح سے کھانستی اس سے دور ہوئی وہ تھوڑی دیر اور ایسے ہی کھڑی رہتی تو یقیناً مر جاتی ۔۔۔۔۔


Post a Comment

0 Comments