Online Urdu Afsana Humsafar by Abdul Razzaq Social Based Urdu Afsana Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel in Pdf. Free Pdf Urdu Books Download. Complete Pdf Posted on Novel Bank.
کیوں آئی ہو یہاں اور کس نے تمہیں اندر آنے دیا؟" تیمور نے فاریہ کو لاؤنج میں داخل ہوتے دیکھ کر پوچھا جو دو دن کے بعد ابھی کمرے سے نکلا تھا۔
مجھے اس گھر میں آنے کے لیے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے یہ میرا گھر ہے۔میں جب چاہو آسکتی ہوں۔ فاریہ نے اپنی ساری ہمت اکٹھی کرتے ہوئے جواب دیا۔
یہ تمھارا گھر تھا لیکن اب نہیں ہے۔ میں بہت جلد تمھیں ڈائیورس دے رہا ہے۔اس لیے چلی جاؤ یہاں سے۔ تیمور نے فاریہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا۔
یہ سنتے ہی فاریہ کے پاؤں سے تو جیسے زمین ہی نکل گئی تھی۔اسے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے اس کا وجود جمند ہوگیا ہو۔ اس کی سانس رک گئی ہو۔ وہ گرنے کو تھی لیکن اس نے خود کو سنبھالا اور پھر اپنے بے جان سے وجود جو یہ سننے کے بعد ہو گیا تھا میں ہمت اکٹھی کی اور پھر سے تیمور سے سوال کر ڈالا۔
آپ کیسے طلاق دے سکتے ہیں مجھے؟ کیا قصور ہے میرا؟ آپ نے جو دیکھا وہ سچ نہیں تھا۔ وہ وہی تھا جو آپ کو دکھایا گیا تھا۔
کیا مطلب دکھایا گیا تھا؟ تیمور نے پوچھا۔ دل و دماغ میں طرح طرح کے سوال ابھرنے لگے۔
0 Comments
Thanks for feedback