Ishqam by Bint e Shah Jahan Ali Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Ishqam by Bint e Shah Jahan Ali Revenge Based and Rude Hero Based Urdu Story Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel in Pdf. Free Urdu Books in Pdf. Complete Posted on Novel Bank.

صبح کا سین یاد ہے یا بھول گیا عفان مومل کو اسکے ایسے ایٹیٹیوڈ کا نتیجہ یاد کرواتا ہوا بولا 
مومل نم آنکھوں میں غصے اور تکلیف سے عفان کو دیکھ رہی تھی 
عفان مومل کی ایسی نم آنکھوں کو دیکھ کر اسکی طرف بڑھا 

مجھ سے رحم کی امید مت رکھنا دوبارہ
 اگلی بار چھت سے نیچے پھینک دوں گا عفان مومل کو ڈراتا ہوا بولا 

آپ مجھے کیوں پھینکیں گے آپ رب ہیں کیا جو میری زندگی کا فیصلہ کریں گے مومل غصے سے کھڑے ہوتے ہوئے بولی

تم رب تھی کیا جو ابابیل کے دل میں تمھارے لئے پیار نہیں ہوس ہے اسکا بخوبی اندازہ لگا لیا تم نے۔ عفان مومل کے بازو سختی سے پکڑتے ہوئے بولا 
وہ سب میں نے غصے میں بولا تھا۔ مومل اپنا ہاتھ چھوڑوانے کی کوشش کرتے ہوئے بولی
 
اور میں یہ سب اب بدلے کی آگ میں کر رہا ہوں عفان مومل کا ہاتھ اتنی زور سے دباتا ہوا بولا کہ مومل کو اسکی انگلیاں اپنے بازو میں گھستی ہوئی محسوس ہوئی 

چھوڑیں میرا ہاتھ مومل درد سے چیختے ہوۓ بولی
بہت تکلیف ہو رہی ہے اس سے زیادہ میرے جگری یار نے سہی تھی اسکا قصور کیا تھا تم جیسی لڑکی کو پسند کر گیا تھا نا عفان اب کی مومل کو پیچھے دیوار سے لگاتا ہوا بولا 

تمھاری اس غصے میں بولے گئے الفاظ سے ناصرف ابابیل مجھے چھوڑ گیا بلکہ عائشہ بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی 

عفان جس کی آنکھیں نم تھی مگر خون جیسی لال سرخ ہو گئی تھی 

مومل عفان کے الفاظ سن کر بلکل شل ہو گئی تھی 
عائشہ میری وجہ سے۔ مومل دل میں بولی 
سزائے موت بھی چھوٹی سزا ہے تمھارے لئے عفان مومل کو ایک جھٹکے سے پیچھے کرتے ہوئے بولا
جو لڑکا مرا تھا وہ کتنا زندہ دل انسان تھا پتہ ہے تمھیں اسکی ماں جس کی اکلوتی اولاد تھا وہ
زندگی میں ہی انھوں نے موت کی تکلیف سہی ہے عفان مومل کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا 
مومل زمین پر بیٹھی زوروقطار رو رہی تھی 
عفان روتی مومل کو چھوڑ کر باہر نکل گیا

Post a Comment

0 Comments