Online Urdu Novel Jab Wafayen Lazim Ho Jayen by Kanwal Akram Haveli Based and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books Download.
آپ سب ک جان کر شاید حیرانی ہو کہ احرام خان کا کوئی دوست نہیں تھا نا ہی لڑکا نا ہی کوئی لڑکی۔ سکول سے لے کے یُونیورسٹی تک وہ اپنی ذات میں ہی تنہا رہی تھی۔ خود میں مگن دوسروں سے ایک فاصلے پر رہنے والی احرام خان کِسی کو اپنا خیراخواہ نہیں مانتی تھی سوائے حدیقہ خان کے۔
صِرف وہی اُس کی خیر خواہ اور غم خوار تھیں وہ جو تھوڑا سا مُسکرا لیتی تھی وہ بھی صِرف اپنی مومی کے لیے۔ جِن کو وہ اپنی وجہ سے پریشان ہوتا بالکُل بھی نہیں دیکھ سکتیں تھی۔
آپ کو زیادہ حیرت یہ جان کر ہو گی اُس کا کوئی رِشتے دار نہیں تھا نا ددھیال میں نا ننھیال میں۔ کبھی کبھی وہ اُلجھ کر مومی سے پوچھتی تھی تو وہ یہ کہہ کر ٹال جاتیں تھیں کہ اُن کا اِس دُنیا میں کوئی نہیں ہے۔ جِس پہ وہ دِل مسوس کے اپنے لبوں پہ قفل لگا لیتی تھی اور یہ قفل ایک ہفتے سے پہلے نہیں کُھلتا تھا وہ جو پہلے ہی کم بولتی تھی پِھر تو جیسے گونگی ہو جاتی تھی۔
رِشتوں کے پیار سے عاری، سب سے دور آدم بیزار وہ اکیلی لڑکی احساسِ کمتری کا شِکار ہونے کی بجائے بہت مضبوط ہو گئی تھی جِسے صِرف اور صِرف اپنی مومی کی فِکر تھی۔ اُس کی دُنیا حدیقہ خان سے شروع ہو کر اُنہی پر ختم ہو جاتی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback