Main Aur Tum by Zeeniya Sharjeel Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Main Aur Tum by Zeeniya Sharjeel Rude Hero Based and Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf. Free Pdf Urdu Books Download. Complete Pdf Posted on Novel Bank.

میرے لیے آپ یا پھر کوئی دوسرا فرد فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتا میں بالغ ہوں اپنے لیے خود بہتر فیصلہ کرسکتی ہوں۔۔۔ مجھے آپ کے ساتھ کہیں نہیں جانا، آج میری شادی کا دن تعین تھا میری شادی آج ہی کے دن ہوگی

وہ کمرے سے باہر نکل کر تمام لوگوں کے سامنے آتی بولی، وہاں موجود تمام افراد دلہن بنی اُس لڑکی کو یوں سب کے سامنے آتا دیکھ کر اور اتنی بڑی بات کرتا دیکھ کر دم بخود رہ گئے

کس سے کروں گی شادی یہاں تمہیں اپنا دولہا دکھ رہا ہے کہیں

کمال کے گہرے طنز میں پوچھے گئے سوال پر وہ بناء ڈرے ہاتھ کا اشارہ اُس کی جانب کرتی بولی

وہ سامنے کھڑا ہے میرا دولہا، اِن کی دلہن بنوں گی میں آج۔۔۔ اب ان سے شادی ہوگی میری
بناء ڈرے اتنی بڑی بات یوں اچانک بولنے پر جہاں سب ہکابکا رہ گئے تھے وہی وہ غُصّے میں آگ بگولہ ہوا اپنی طرف اُس لڑکی کا اشارہ دیکھ کر دلہن بنی اُس لڑکی کا دماغ ٹھکانے لگانے کے لیے آگے بڑھنے لگا مگر اس سے پہلے ذولفقار نے اُس
کا ہاتھ سختی سے پکڑلیا

ارے میں تو تم سے پہلے ہی بولتا تھا تمہاری بھتیجی کا چکر اُس لڑکے کے ساتھ نہیں بلکہ اُس کے چچا کے ساتھ ہے۔۔۔ میں نے خود اِن دونوں کو رات میں اکیلے نہر کے پاس دیکھا تھا

چودھری اسلم بھرے مجمعے میں حیرت میں ڈوبے کمال سے بولا جس کی چال ناکام ہوتی نظر آرہی تھی

بکواس بند کرو اپنی خبردار جو اِس معصوم بچی پر اتنا گھٹیا اور سنگین الزام لگانے کی کسی نے ہمت کی تم میں سے کسی نے۔۔۔ بالکل ٹھیک فیصلہ لیا ہے بیٹا تم نے آج ہی کے دن تمہاری شادی ہوگئی اور اِسی سے ہوگی

وہ گہرے صدمے میں اپنے بھائی کو دیکھتا رہ گیا

لیکن بھائی صاحب میں کیسے اِس سے شادی۔۔۔۔

اُس نے کہنے کے لئے ضبط سے بھینچے ہوۓ لب کھولے ہی تھے مگر اپنے بھائی کی نظروں میں التجا دیکھ کر وہ خاموش ہوگیا اور زہر خواندہ نظریں اُس نے دلہن بنی لڑکی پر گاڑھی جو اس کی نظروں کی تاب نہ لاتے ہوۓ اپنا سر جھکا گئی تھی

Post a Comment

0 Comments