Ziddi Ishq Mera by Muntaha Chouhan Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Ziddi Ishq Mera by Muntaha Chouhan Second Marriage Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

نکلو۔۔۔ یہاں سے۔۔۔ ایک منٹ میں۔۔۔ کشش کا غصے سے برا حال تھا۔
ہرگز نہیں۔۔ بیوی ہوں میں یامین کی۔۔ وہ بھی پہلی۔۔ اور اس کمرے پہ۔۔ تم سے زیادہ میرا حق ہے۔۔ اس لیے۔۔ تم۔یہاں سے باہر نکلو۔۔
علیزہ نے کشش کا بازو پکڑکے جھٹکا دیا۔ 
کشش دانت پیستی اسکی طرف واپس پلٹی۔ 

میرے اورمیر یامین سکندر کے بیچ میں آنے کی غلطی کبھی مت کرنا۔۔ ورنہ۔۔ پچھتانے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔۔۔ انگلی اٹھا کے وارن کرتی وہ چھوٹی سی لڑکی علیزہ کو سخت حیران کر گٸی۔ 

تم۔۔ ہم دونوں کے بیچ میں آٸی ہو۔۔ شوہر ہے وہ میرا۔۔۔ اور بیوی ہوں میں اسکی۔ علیزہ نے بھی حق جتایا۔

بیوی نہیں۔۔ بھگوڑی بیوی۔۔۔ سینے پہ بازو باندھ کے تیکھےانداز میں کہتے اس نے علیزہ کو آگ لگا دی۔ 
اور اس کا ہاتھ اٹھ گیا۔ جسے کشش نے ایک جھٹکے سے پکڑا۔ اسکا سخت انداز علیزہ کو بہت کچھ باور کراگیا تھا۔

کسی بھول میں مت رہنا۔۔۔ تم۔۔
 ایک تو۔۔ وہ عشق ہے۔۔
اور۔۔۔ میرا۔۔ہے۔۔
 اوپر سے ضدی بھی۔۔ 
اور جنونی الگ۔۔۔ 
جان دینا بھی آتا ہے۔۔اور جان لینا بھی۔۔ اس لیے سنبھل کے رہنا۔۔۔ کشش کاایک ایک لفظ علیزہ پہ سکتہ طاری کر گیا۔ 

زور سے علیزہ کا ہاتھ جھٹکتےہوٸے وہ پیچھے ہٹی اور اسے سر سے پاٶں تک گھورا۔ 

اب یہاں سے دفع ہوگی خود ۔۔۔کہ۔۔۔۔ دھکے دوں۔۔؟؟ کشش نےایک آٸی برو اٹھاتے پوچھا۔

یہ کہیں نہیں جاٸے گی۔۔ کشش۔۔ یامین کے اچانک آکے کہنے پہ دونوں ہی چونکیں۔ جہاں علیزہ کے چہرے پے فاتحانہ مسکراہٹ ابھری وہیں کشش نے آنکھیں چھوٹی کرتے یامین کو دیکھا۔

یہ۔۔یہیں۔۔ رہے گی۔۔۔ اب سے۔۔۔ علیزہ کو دیکھتا وہ سپاٹ لہجے میں بولا۔
آپ۔۔یہ فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں۔۔۔؟؟ کشش نے کمر پےہاتھ باندھتے پوچھا۔
فیصلہ ہو چکا ہے کشش۔۔ تم جاٶ اپنے روم میں۔۔ سختی سے کشش کو کہتے وہ اسے اندر تک توڑ گیا۔

Post a Comment

0 Comments