Online Urdu Novel in Pdf De Ijazat Jo Tu by Farwa Khalid Social Romantic Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Urdu Books and Novels Free Download.
حُرمت کتنی بار پیغام بھجوا چکی ہوں تمہیں. وہاں کیوں نہیں آرہی. یہاں اکیلی کیوں بیٹھی ہو
اقصٰی جو کئی بار اُسے اپنے پاس آنے کا بلاوا بھیج چکی تھی. حُرمت کی ہٹ دھرمی پر آخر کار اُسے خود ہی اُٹھ کر آنا پڑا تھا
بھابھی میں یہاں بیٹھوں یا آپ کے ساتھ ہونا تو میں نے بور ہی ہے. اِس لیے میں نے آفاق کو کال کی ہے وہ مجھے لینے آرہا ہے. گھر چھوڑ دے گا مجھے
حُرمت لاپرواہی سے کہتی اقصٰی کو اچھا خاصہ تپا گئی تھی
تم اتنی رات کو آفاق کے ساتھ اکیلی گھر جاؤ گی؟ہرگز نہیں. ویسے بھی کچھ دیر ہے. رخصتی ہوتے ہی ہم بھی واپس گھر چلے جائیں گے. عاصم کو بولا ہے میں نے وہ ہمیں ڈراپ کردے گا
اقصٰی نے فوراً نفی میں سرہلاتے حُرمت کو سختی سے منع کیا تھا
بھابھی کیسی باتیں کر رہی ہیں آپ. آفاق کوئی غیر تو نہیں ہے. اور کونسا آج پہلی بار میں اُس کے ساتھ جاؤں گی. پہلے بھی تو کئی بار جاچکی ہوں
حُرمت کو اقصٰی کی بات بہت بُری لگی تھی. اِس لیے وہ بنا کسی قسم کا لحاظ کیے تیز لہجے میں بولی
آفاق ناصرف اُس کی پھوپھو کا بیٹا تھا. بلکہ اُس کا فیانسی بھی تھا. کچھ عرصے تک اُن کی شادی بھی متوقع تھی
غیر نہیں ہے تو محرم بھی نہیں ہے. رات کے اِس پہر کسی نامحرم کے ساتھ تنہا جانا چاہے وہ کتنا ہی بھروسے لائق کیوں نا ہو غلط ہی ہے. آج کل کے حالات پتا تو ہیں تمہیں. میں کسی صورت اجازت نہیں دوں گی تمہیں اُس کے ساتھ جانے کی. فوراً منع کرو اُسے
اقصٰی نے حُرمت سے بھی زیادہ تیز لہجے میں بات کرتے اُسے سختی سے ٹوک دیا تھا
بلال قریشی آفس کے کسی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے. ہمیشہ اُن کے بغیر اُن کی لاڈلی اور تھوڑی سی بگڑی بہن کو سنبھالنا اقصٰی کے لیے جان کا عذاب بن جاتا تھا
اُن کی چچا زاد کزن کی شادی تھی. وہ حُرمت کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر آنا نہیں چاہتی تھیں. اور اُسے ساتھ لانا بھی اُن کے لیے کسی امتحان سے کم ثابت نہیں ہورہا تھا
اونہہ یہ اور اِن کی عجیب و غریب باتیں
حُرمت کو بہت غصہ آیا تھا. مگر ناچاہتے ہوئے بھی اُس نے آفاق کو منع کردیا تھا
0 Comments
Thanks for feedback