Ishq Be Parwah by Zoya Liaquat Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel in Pdf Ishq Be Parwah by Zoya Liaquat Cousin Forced Marriage Based and Revenge Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books and Novel Download.

کتنے پیسے چاہیے تمھیں اس گھر سے نکلنے کے؟ میں اچھے سے جانتا ہوں تم نے یہ شادی پیسوں کے لیے کی ہے اس لیے دکھاوا مت کرو اور بولو کتنے پیسے چاہیے

پہلی رات اپنے شوہر کے منہ سی یہ الفاظ سن کر حجاب کی روح کانپ گئی تھی 

آپ کیا بول رہے ہیں میرے بارے میں؟ میں پیسوں کے لیے؟ میں ایسا کیوں کروں گی؟ 

معصوم مت بنو تم جیسی مڈل کلاس لڑکیاں اور کیا کر سکتی ہیں_ ارحم گلہ پھاڑ کر بولا تھا اور حجاب کو اک جھٹکا لگا تھا

وہ رونے لگی تھی اس نے ارحم سے تو یہ سب کبھی توقع نہیں کیا تھا

ارحم دیکھئیے۔۔۔
نام مت لو میرا اپنی اوقات میں رہو ۔۔۔۔۔

آپ مجھ پر الزام پر الزام عائد کرتے جائیں گے اور میں سنتی جائوں گی؟ کس نے کہا آپ سے یہ سب میں ایسا کیوں کروں گی 

تمھاری اتنی اوقات کب سے ہو گئی تم میرے سامنے بولو گی۔۔ ارحم نے اس کے چہرہ کو اپنے ہاتھ میں جکڑ کر کہا 

حجاب کچھ بول نہ سکی 
بولو کتنے پیسے لو گی نکلنے کے۔۔۔
مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی۔۔۔ حجاب رو پڑی تھی

ارحم نے اس کے چہرے کو چھوڑا اور اس کے بالوں میں ہاتھ ڈال دیا۔۔ 

مجھے درد ہو رہا ہے ارحم چھوڑیں پلیز ۔۔۔ حجاب کی درد سے آنکھیں ہی بھر گئی تھی

مجبوراً اسے ارحم کو دھکا دے کر خود سے دور ہٹانا پڑا۔۔۔

ایک بات یاد رکھنا تم تمھیں تمھاری اوقات یاد نہ دلا دی تو میں بھی ارحم نہیں ۔۔۔۔

حجاب کا چہرہ آنسوں سے بھیگ چکا تھا

نیچے سونا اپنی اوقات یاد آئے گی تمھیں ۔۔۔ ارحم نے لائٹس آف کر دی تھی

Post a Comment

0 Comments