Ishq e Intiha by Mahnoor Shehzad Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Ishq e Intiha by Mahnoor Shehzad Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books.

ایڈیٹ پاگل انسان چھوڑو مجھے۔ وہ غصے سے اپنا ہاتھ چھڑوانے کی ناکام کوشش کررہی تھی وہ غصے سے اسے ساتھ لاتے ہوئے ایک سائیڈ پر لایا اور اسے دیوار سے زور سے لگایا ریا غصے سے گھورنے لگی۔

 پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ 
لہجے میں انتہا کی سختی تھی۔ 

مجھے تمہاری کوئی زبان سمجھنی ہی نہیں ہے۔ وہ غصے سے گھورتے ہوئے جواب دینے لگی۔

 ریا میری بات کان کھول کر سن لو میں چاہتا تو تمہیں بتائے بغیر اسکا وہ حشر کرتا اسے کھڑے کھڑے فارغ کر سکتا تھا لیکن تمہیں اسی لیے بتایا تاکہ تم وہ کام نہ کروں جسے مجھے غصہ آئے۔ روحاب کے لہجہ بہت سرد تھا۔ 

میں تمہاری بات ہی کیوں مانو۔؟وہ اسے دیکھتے ہوئے سوال کرنے لگی۔

 میں بار بار جواب دینے کا عادی نہیں ہوں کوئی تمہیں دیکھے مجھ سے برداشت نہیں ہوتا اور اسکا کندھا تمہاری کلائی سے چھو رہا تھا کیسے برداشت کرتا۔ روحاب کے بولنے کے انداز میں کس قدر تکلیف تھی وہ ہی جانتا تھا شروع سے ہی جو اسکا ہے وہ اسکا ہی ہے۔ 

 پاگل ہو تم۔۔ریا کو وہ پاگل لگا۔ 
یس۔۔وہ ڈھٹائی سے جواب دینے لگا۔

تو یہاں کیوں کھڑے ہو پاگل خانے جا کر علاج کرواؤ وہ غصے سے کہتے ساتھ اسے دھکا دیتی آگے کو بڑھ گئی روحاب نے اسے روکنا چاہا مگر وہ نہیں رکی

ریا وہاں سے جارہی تھی ایک کتا بھاگتا ہوا دیکھائی دیا ریا کی جان پر بن گئی ریا گھبرائی اس نے ادھر دیکھا ادھر دیکھا۔ اگر بھاگی تو پیچھے پڑ جائے گا اور آگے گئی تو جو مجھے کاٹ لے گا کیا کروں۔ وہ رونے والی شکل بنا کر کہتے ساتھ فوراً روحاب کی طرف بڑھ گئی 

روحاب اسے واپس آتا دیکھ کر مسکرایا 

مجھے بچا لو مجھے ڈوگی سے بہت ڈر لگتا ہے پلیززز بچا لو وہ کاٹ لے گا مجھے۔ ریا ڈرے ہوئے انداز میں روحاب سے کہنے لگی ۔ 

ڈونٹ وری مس لڑاکا۔


Online Reading

Post a Comment

0 Comments