Online Urdu Novel in Pdf Queen of My Heart by Sajeela Nisar Police Officer Hero Based, Cousin Revenge Based and Most Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Download.
کبهی کبهی انسان اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ اسکے سوچنے سمجهنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے اور صرف دماغ میں بس ایک چیز سوار رہتی ہے آر یا پار
اور وہ اس آر یا پار کے چکر میں سب کهو دیتا ہے اپنے پیاروں کو سبکو اور پهر آخر میں ایک چیز بچتی ہے پچهتاوا دکھ اور اس دکھ میں انسان اندر سے کهوکهلا ہوتا چلا جاتا ہے پهر ایک دن وہ جس مٹی سے بنتا ہے اسی مٹی میں دفنا دیا جاتا ہے
وہ بیڈ پر چٹ لیٹی کبهی چهت کو گهورتی تو کبهی کهڑکی سے کمرے میں داخل ہوتی دهوپ کو ان چند ماہ میں وہ کس اذیت سے گزر رہی تهی وہی جانتی تهی اور اسکے پاس بهی بس دکھ تکلیف ہی باقی رہ گئی تهی
وہ سب کهو بیٹهی تهی اپنے بدلے کی آگ میں حقیقت کو نہیں پہچانا اور بس خود کو اندهے کوئیں میں گراتی گئی
کوئی ایسا دن نہیں گزرا تها کہ اسکو سب یاد نہ آیا ہو ابهی بهی اسکے دماغ میں سب کسی فلم کی مانند چل رہا تها اور ناجانے کتنے ہی آنسووں آنکهوں سے پهل کر تکیے میں جزب ہوگئے تهے اسنے سختی سے اپنی آنکهیں رگڑیں
0 Comments
Thanks for feedback