Teri Deewani by Zeeniya Sharjeel Complete Pdf Novel Download


Teri Deewani by Zeeniya Sharjeel Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Love Story Based and Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf. Urdu Books and Novel Pdf Free Download. Complete Novel in Pdf.

میں پوچھتا ہوں آخر یہ فائل ڈھونڈنے میں اتنی دیر کیوں لگائی تم نے

کمرے میں داخل ہوتے ہی محب عالم کی گرجدار آواز صوفیہ کے کانوں میں پڑی

کیا ہے ناں محب بھائی اس فائل بچاری کے پاس اپنے پاؤں موجود نہیں ہیں ورنہ یہ ناچیز آپ کا حکم جاری ہوتے ہی خود آپ کے کمرے میں دوڑی چلی آتی اور اپنے آپ کو آپ کے سامنے پیش کردیتی

صوفیہ مسکرا کر محب کو مخاطب کرتی ہوئی اس کی فائل ٹیبل پر رکھتی ہوئی بولی۔۔۔ محب کے ماتھے کے بل چمبیلی کی بجائے صوفیہ کو دیکھ کر غائب ہوگئے، وہ صوفیہ کی فضول گوئی کو خاطر میں لائے بغیر بولا

تمہیں کیا ضرورت تھی فائل لانے کی،، یونیورسٹی نہیں جانا تمہیں اور یہ چمبیلی کہاں غائب ہوگئی آج

صوفیہ پر محب بچپن سے کم ہی غصہ کرتا تھا مگر چمبیلی کا نام لیتے ہوئے ایک بار پھر اس کے ماتھے پر بل واضح ہوئے

غائب نہیں ہوئی بھاگ گئی کام چھوڑ کر آپ کے جوشیلے بھائی کے جوش اور غصے کی بدولت

صوفیہ وارڈروب کا پٹ کھول کر اس میں سے دو پریس شدہ شرٹس نکال کر محب کے سامنے رکھتی ہوئی نرم لہجے میں اسے بتانے لگی

کسی صحیح بات پر ہی مغیث نے جھاڑا ہوگا اسے، ہر وقت کام کرنے کی بجاۓ دانت نکلے رہتے تھے اس کے، جیسے اس گھر میں انسان نہیں بلکہ چلتی پھرتی کامیڈی فلمیں موجود ہو

محب اپنے لئے ایک شرٹ سلکیٹ کرتا ہوا بولا تو محب کی بات سن کر صوفیہ کے بھی اپنے دانت اسی طرح نکل پڑے جو محب کو ناگوار گزرے

گڑیا کتنی بار سمجھایا ہے تمہیں کہ اپنے مزاج میں سنجیدگی لاؤ اب بیس سال کی ہوچکی ہو، اچھی لڑکیوں ہر وقت دانت نکلتے ہوئے ذرا اچھی نہیں لگتی

محب صوفیہ کو دیکھ کر نرمی سے ٹوکتا ہوا بولا تو صوفیہ کی کِھلی ہوئی بانچیں خود ہی سکھڑ گئی۔۔۔ مجب کی اس قدر سنجیدہ طبیعت دیکھ کر صوفیہ کی اس لڑکی پر ترس آنے لگا جو مستقبل میں محب عالم کی بیوی بننے والی تھی

میرے دانتوں میں کیڑے تھوڑی لگے ہوئے ہیں جو آپ کو میرے دانت برے لگ رہے تھے،، حد ہوتی ہے محب بھائی اس گھر میں تو بندے کا خوش رہنا بھی مشکل ہے

Post a Comment

0 Comments