Dil Muntazir Mera by Rimsha Hussain Complete Pdf Novel


Complete Pdf Novel Dil Muntazir Mera by Rimsha Hussain Based on Childhood Nikah, Cousin Based, Entertainment, One Sided Love Based and Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Pdf Mobile Complete Posted on Novel Bank.

منہا ماہر بھائی آئے ہیں امی کا حکم ہے ان کے لیے زبردست سی چائے بنا کر آؤ۔۔۔ حیا منہا سے ایک سال چھوٹی بہن کمرے میں آتی منہا سے بولی جس کے چہرے کا رنگ ماہر نام پہ سنجیدہ ہوگیا تھا جب کے کشف کے چہرے پر شرارت بھری مسکراہٹ آگئی تھی۔

چائے تو بہانا ہے اصل میں تو بس وہ دیدارِ یار کرنے آئے ہیں۔ کشف چپس کا ٹکڑا چباتی بولی حیا نے مسکراہٹ دبائی۔

فضول مت بولوں۔ منہا نے آنکھیں دِکھائی۔

اِن نظروں سے ہی اُن کو گھائل کیا ہوگا یقیناً۔ کشف کہاں باز آنے والی تھی۔

مرو تم۔۔۔ منہا نے تکیہ اُٹھاکر اس کی طرف اُچھالا جو کشف نے بڑی مہارت سے کیچ کیا۔

چائے بنانا کونسا مشکل کام ہے تم بنادیتی یا گھر میں کسی ملازمہ سے کہہ دیتی۔ منہا نے اپنی توپوں کا رخ حیا کی طرف کیا۔

پتا تو ہے ان کو چائے مطلب منہا اور کسی کی نہیں پسند۔۔۔۔ حیا نے معصوم شکل بنائے کہا تو منہا پاؤں پٹختی کمرے سے جانے لگی۔

ایک کڑک الائچی والی چائے کشف مرزا کے لیے بھی۔۔۔ کشف نے جلے پہ تیل کا کام کیا منہا بِنا کوئی جواب دیئے دروازہ زور سے بند کرگئی ان دونوں کا قہقہ بے ساختہ تھا۔

رحم کرتی دروازہ اپنے کمرے کا ہی تھا۔ کشف ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتی بولی مگر سننے والی جاچُکی تھی۔

Post a Comment

0 Comments