Online Urdu Novel Gumnam by Sehar Faraz Artist and Friendship Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
ایک تو اس عینی کی بچی نے مجھے بہت تنگ کیا ہوا ہے۔۔ اب پھر سے گم۔۔۔ میرے اللہ میری توبہ ہے جو آج کے بعد میں اسکے ساتھ کسی بھی آرٹ گیلری میں گئی۔۔۔ کتنی ہی دیر سے ڈھونڈتی ہوئی وہ اوپر کی طرف آئی تو میڈم ایک پینٹگ کے سامنے بے حس و حرکت کھڑی نظر آئی
او اللہ کی بندی اب اس عام سی پینٹنگ میں تجھے کیا حقیقت نظر آگئی ہے کی تم ادھر ہی ٹک گئی ہو؟ آمنہ نے عینی کے بالکل پاس جا کر اسے جھنجوڑ کر بولا تو ایک دم سے ہوش حواس میں آئی۔۔۔۔
یار آمنہ دیکھ اس میں کچھ ہے غور کر زرا
ہاں ہے نظر آرہا مجھے ایک طرف جنگل ہے اندھیرا ہے چودویں کا چاند ایک طرف پانی ہے اور سورج چمک رہا ہے بس اور کیا ہے؟
چودویں کا چاند ہے مگر پھر بھی اندھیرا کیوں ہے؟ یہ نہیں سوچا تم نے؟
آمنہ ایک دم تو اس کی بات سن کر حیران ہوگئی۔۔۔ تم کیا کیا سوچتی رہتی ہو یار میری سمجھ سے تو باہر ہے۔ بس اب چل گھر جانا ہے مجھے جلدی میڈم امی کا پتا ہے نا کتنا غصہ کرتی ہیں وہ۔۔۔ تجھے کیا نہ کوئی پوچھتا ہے کہاں گئی کدھر سے آئی تو ٹھہری امیر بندی۔۔۔۔
عینی کو اک دم سے غصہ آیا اسکی بات پر۔۔ یار یہ ہر بات بات پر مجھے سٹیٹس کے طعنے نہ دیا کر آمنہ پلیز۔۔۔۔
0 Comments
Thanks for feedback