Jalwagar by Shama Elahi Complete Pdf Novel Download


Complete Urdu Novel in Pdf Jalwagar by Shama Based on Fantasy, Second Marriage and Revenge Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

السلام علیکم، شاہِ جنات

سلطانہ شاہی ادب کے مطابق نظریں جھکائے سلام کرنے کے بعد، نظریں اٹھائے تیکھی نگاہوں سے شاہِ جنات کے ارد گرد موجود حرم کی خواتین کو دیکھتی سلطان جنات کو دیکھا۔ یہ وہ عورتیں تھیں جو ہمیشہ اس کے خلاف شاہِ جنات کے کان بھرتی رہتی تھیں اور سازشیں کرتی رہتی تھیں۔

وعلیکم السلام ! میری لخت جگر، نور نظر، آپ عوام سے مل آئیں؟ شاہِ جنات نے اسے پدری شفقت اور محبت سے دیکھتے کہا تھا جسے سن کر حرم کی خوتین بری طرح جھلسی تھی۔

جی ابا حضور

بیٹا ہم چاہتے تھے کہ آپ کی تاش پوشی جلد از جلد انجام پائیں۔۔۔۔ شاہِ جنات کو نجانے کس بات کا خوف تھا، جو سلطانہ عیون ان کے آنکھوں اور لہجے سے بھی محسوس کرگئی تھی

ابا حضور ! گستاخی معاف، کیا آپ کسی بات سے پریشان ہے؟

اگرچہ شاہِ جنات ایک سلطان ہے، مگر سلطانہ یہ ایک باپ بھی ہیں، اور ایک باپ کو اپنی جوان بیٹی کے لئے کس بات سے خوف ہوگا؟ کیا آپ نہیں جانتی؟ 

سلطان تاج پوشی سے بہتر تو یہ ہوگا کہ سلطانہ عیون کا نکاح کردیا جائے، اس میں ذیادہ تحفظ محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔ حرم کی تین خواتین میں سے ایک رخسانہ نے کہا تھا

ابا حضور ! آپ جانتے ہیں جو باتیں جنات کی وادیوں میں گردش کررہی ہیں، وہ صرف ایک افواہ سے ذیادہ کچھ نہیں، اور ہم ابھی نکاح نہیں کرنا چاہتے، اور تاج پوشی کے لئے ہم تیار ہیں، مگر ابا حضور! تاج پوشی کی اتنی جلدی بھی کیا ہے؟ قوانین کے مطابق جب ہماری پچیسویں سالگرہ ہوگی تب ہی ہم سلطانہ بنے گے، آپ ہماری جانب سے بے فکر رہیں ہم اپنی حفاظت دشمنوں سے کرنا اچھے سے جانتے ہیں

Post a Comment

0 Comments