Main Haari Sajan by Mehmal Noor Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel in Pdf Main Haari Sajan by Mehmal Noor Forced Marriage Based, Cousin Based and After Marriage Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Free Download.

بیٹا میں چاہتا ہوں کہ تم مناہل سے ابھی اور اسی وقت نکاح کر لو۔۔۔۔۔

انکی بات پر تو ارحم کو شاکڈ لگا۔۔۔ ابو یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔ آپ جانتے ہیں میری منگنی رجا سے ہوئی ہے اور کچھ عرصے بعد ہماری شادی ہے۔۔۔ میں اسکے علاوہ کسی سے شادی نہیں کر سکتا۔۔۔اورگھر سے بھاگی ہوئی لڑکی سے تو بلکل بھی نہیں۔۔۔ ارحم سپاٹ لہجے میں بولا۔۔۔

دیکھو ارحم اگر اس سے تم نے شادی نہیں کی تو کوئی بھی اس سے شادی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔۔۔ میں جانتا ہوں کہ تم رجا سے محبت کرتے ہو۔۔۔ پر بیٹا میرے لیے تم مناہل سے شادی کر لو۔۔۔دانیال صاحب نے التجا کی۔۔۔

ابو میں ایسا نہیں کر سکتا۔۔۔ میں اس سے شادی نہیں کرونگا۔۔ کسی کو ابھی اس کے گھر سے بھاگنے کا نہیں پتا۔۔۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اس لڑکے کو ڈھونڈ کر لاؤنگا جس کے ساتھ یہ بھاگی تھی پھر اسی کے ساتھ اس کی شادی کریں گے۔۔۔ارحم نے یقین دہانی کرائی۔۔۔

اس سے پہلے دانیال صاحب کچھ کہتے جہانگیر اسکے قدموں میں بیٹھ گئے۔۔۔

ارحم خدا کے لیے میری بیٹی کو اپنا لو۔۔۔ اس سے شادی کر لو۔۔۔ پھر بیشک تم جس سے مرضی شادی کر لینا اس کے ساتھ جو مرضی سلوک کرنا ہم تمہیں نہیں پوچھے گے۔۔۔ بس تم ایک بار اس کو اپنے نکاح میں لے لو۔۔۔ دیکھو میری بیٹی ابھی صرف بیس سال کی ہے نا سمجھ ہے۔۔۔۔ تم میری نہیں تو اپنے باپ کی بات مان لو۔۔۔ میری بیٹی سے نکاح کر لو۔۔۔۔ وہ ابھی بھی ارحم کے پاؤں پکڑےبیٹھے تھے۔۔۔

Post a Comment

0 Comments