Main Tum Aur Eid by Ume Hani Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel in Pdf Main Tum Aur Eid by Ume Hani Eid Special Family Based and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Free Download.

تمہیں میں عائزہ آپی کے پاس سلا کرایا تھا۔۔۔ جاگ کیسے گئے تم

اس وقت نوفل کو اسکے جاگ جانے پر بھی غصہ آنے لگا تھا جسے وہ ضبط کر رہا تھا 

مجھے مما کے پاس سونا ہے۔۔۔۔ مائرہ کا ہاتھ پکڑے وہ بیڈ پر چلا گیا۔۔ نوفل بس اسے بیچارگی سے دیکھتا ہی رہ گیا تھا۔۔۔

مائرہ ولی کے ساتھ بیڈ پر لیٹ گئی۔۔۔۔ نوفل بیڈ کی دوسری جانب بے دلی سے لیٹ گیا۔۔۔ لیکن دل کو آج کہاں چین تھا۔۔۔ بہت کچھ مائرہ سے سننا چاہتا تھا لیکن ولی نے ملیا میٹ کر دیا تھا۔۔۔۔ پہلے تو نوفل دائیں بائیں کروٹیں بدلتا رہا سونے کی نا کام کوشش کرتا رہا۔۔ لیکن جب چین نہیں آیا تو مائرہ کی جانب کروٹ بدل کر اس کا ہاتھ تھام لیا ولی مائرہ کے بازو پر سر رکھے لیٹا تھارخ نوفل کی جانب تھا جب نوفل کے ہاتھ میں مائرہ کا ہاتھ دیکھا تو مائرہ کا ہاتھ کھنچ کر اپنے سینے پر رکھ لیا۔۔

 یہ میری مما ہیں
ولی کو نا جانے کس بات کی خار ہو رہی تھی باپ سے۔۔۔۔ تیوری چڑھائے بڑے غصے سے نوفل سے کہہ رہا تھا۔۔۔۔ مائرہ کی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی نوفل اسے تعجب اور غصے کے ملے جلے جذبات سے دیکھ رہا تھا ۔

ہاں تمہاری ہی ماں لیکن میری بھی تو کچھ لگتیں ہیں کہ نہیں
 
مائرہ کو بھی شرارت سی سوجی تھی 
 آپ ہی بیٹا ہے۔۔۔۔ اپنا حق لینا جانتا ہے
 
نوفل نے کن اکھیوں سے مائرہ کو دیکھا تھا۔۔ 
ہاں۔۔۔۔ لیکن میں بھی باپ ہوں اس کا۔۔۔۔ اس کا تو ایسا انتظام کرو گا کہ یاد کرے گا " یہ کہہ کروٹ بدل کر لیٹ گیا۔۔۔۔ 

ارمانوں بھری یہ رات بھی ولی صاحب کی نظر ہو چکی تھی۔۔۔

Post a Comment

0 Comments