Meri Sarphiri by Abida Sheren Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel In Pdf Meri Sarphiri by Abida Sheren Forced Marriage Based, Kidnapping Based, Haveli Based and Feudal Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

ہمیں چھوٹے سائیں نے حکم دیا تھا کہ فلاں رنگ کی چادر والی لڑکی کو اٹھا کر لانا ہے۔ وہ نشانی بتا کر چلے گئے تھے۔ جب ہم نے آپ کو دیکھا تو بس انکا حکم پورا کیا۔

وہ حیرت سے بولی، یہ چھوٹے سائیں کون ہیں۔
ہمارے بڑے سائیں کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔۔ بازل سائیں۔۔۔

سنو کھانا کھا لینا اور یہ پانی کی بوتل پڑی ہے۔ صبح تک تم ادھر ہی ہو۔ اور اس چٹائی پر سو جانا۔

وہ سمجھ چکی تھی کہ وہ شاپنگ مال میں شاپنگ کر رہی تھی کہ ایک لڑکی اس کے پاس رکی اور مسکرا کر بولی

آپ کا دوپٹہ مجھے بہت پسند آیا ہے کیا آپ میری چادر سے اسے چینج کر سکتی ہیں۔ ہمشا نے مسکرا کر خوش دلی سے کہا، جی ضرور اور وہ اسے دوپٹہ لے کر تھینکس کہہ کر تیزی سے نکل گئی۔ ہمشا اسے حیرت سے تیزی سے جاتا دیکھتی رہ گئی۔ اسی وقت وہ باہر آئی تو وہ لڑکی دوپٹے سے منہ لپیٹے جلدی سے رکشے میں سوار ہو گئی۔ اور رکشہ چلا گیا۔ ہمشا بھی باہر آ کر آٹو تلاش کر رہی تھی کہ تین آدمی گاڑی روک کر اس کی چادر کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور دوسرے کو اشارے کرتے تیزی سے اس کی طرف آئے۔

وہ ابھی حیرت سے انہیں اپنی جانب آتا دیکھ رہی تھی۔ سنبھل بھی نہ پائی اور ان کے رومال منہ پر رکھتے ہی بےہوش ہو گی۔ 

ہمشا کو اس لڑکی کا دوپٹہ بدلنا سمجھ آ گیا۔ کہ وہ اسے اغوا کرنا چاہتے تھے وہ چالاکی سے بچ کر نکل گئی اور وہ پھنس گئی۔

ہمشا نے احتیاطی طور پر انہیں سچ نہ بتایا کہ جسے وہ اغواء کرنا چاہتے تھے وہ نہیں ہے مگر پردہ ڈال گئی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اسے مار ہی دیں کہ اسکا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اب وہ ان کے سائیں بازل سے ڈرنے لگی کہ نہ جانے اس کے پاس جا کر اس کی عزت محفوظ بھی رہے گی یا نہیں

Post a Comment

0 Comments