Mujh Ko Naveed e Bahar De by Sitara Naz Complete Pdf Novelette


Online Urdu Novel Mujh Ko Naveed e Bahar De by Sitara Naz Teacher and Student Love Story Based Urdu Novelette Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

سر مجھے اندر آنے کی اجازت ہے۔۔۔ وہ بورڈ پر چیپٹر کے متعلق اہم پوائنٹس لکھ رہا تھا جب نسوانی آواز ابھری۔

آپ کو اجازت لینے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔ یہ کالج آپ کا ہی ہے۔۔۔ جب مرضی آئیں جائیں۔۔۔۔ اس نے ٹھنڈے لہجے میں اس کی عزت افزائی کی۔

بس سر۔۔۔ یہی سوچ کر میں روزانہ میں روزانہ اطمینان سے آتی ہوں۔۔ آگے بھی مریم تھی مجال گئی ہے جو اس کو رتی برابر بھی اثر ہوا۔

مس مریم۔۔۔ آج میں سوچ رہا ہوں کہ آپ کو سزا دے ہی دو۔۔ کیونکہ اس کے بغیر آپ کا گزارہ نہیں۔۔۔ اس لیے پلیز آج آپ اس کلاس سے باہر تشریف لے جائیں۔۔۔ میں آپ کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔۔۔ جمیل نے اپنا لہجہ ذرا سخت رکھا۔

مریم کا چہرہ فق ہوااور فورا ہی آنکھوں میں نمی سمٹ آئی جس کو اس نے زور زور سے آنکھیں میچ کر پلکوں سے نیچے لڑکھایا نتیجتا آنسو گالوں پر لڑھک ہی آئے۔

سر مریم رو رہی ہے۔۔۔ دروازے کے قریب بیٹھی ہوئی لڑکی نےاونچی آواز میں جمیل کوبتایا۔ بورڈ پر لکھتے جمیل کا ہاتھ پل بھر کے لئے ساکت ہوا۔

مس مریم ایک تو آپ غلطی کرتی ہیں اور پھر بچوں کی طرح رونا شروع کر دیتی ہیں۔۔۔ آج آخری بار میں آپ کو اندر آنے کی اجازت دے رہا ہوں۔۔ کل سے اگر آپ لیٹ ہوئیں تو پلیز میری کلاس میں تشریف نہیں لائیے گا کیونکہ کل آپ کے ان آنسو کا مجھ پر اثر نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔ گہرہ سانس بھرتے جمیل نے اسے کڑے لہجے میں مخاطب کیا اور چار سنا دی۔

سر میرے آنسووں کا میرے گھر والو پر اثر نہیں ہوتا۔۔۔ آپ واحد ہیں جو میرے آنسووں سے موم ہو گئے ہیں۔۔۔ کلاس میں قدم رکھتے مریم کی زبان پر پھر کھجلی ہوئی۔ 

جمیل نے گھور کر اس سر پھری کو دیکھا۔

Post a Comment

0 Comments