Rahat e Rooh by S Merwa Mirza Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Rahat e Rooh by S Merwa Mirza Based on Second Marriage, Politician Hero, Story of Four Couples, War of Hate, Fight of Survivals, Story  Full Of Action, Drama, Rumance, Love And Emotions Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

اپنے جیسی ایک گڑیا بھی نہیں دو گی؟۔۔۔۔ پل میں وہ بہار کو مات دیتا نرماہٹ آمیز لہجہ لیے منہا کی حیا اوڑھتی آنکھوں میں جھانکے بولا۔ اور وہ تو تھم سی گئی۔

جسکی آنکھیں تم جیسی ہوں، جو تمہاری خوشبو میں لپٹی ہو، جسکا دل میری طرح الٹا ہو، جسے میری طرح منہا سے والہانہ انس ہو، جو تمہاری طرح میرا سکون ہو، جو تمہاری طرح میرا حوصلہ بنے۔ دو گی ناں؟

یہ بندہ، اسکی پھر سے حصار لیتی آنکھیں، کلون کی خوشبو، قربت، سب منہا سے ہوش و حواس لے گئے، وہ جانتی تھی انکار کرنا ناممکن ہے۔ مگر اقرار جان لیوا تھا۔

یہ کوئی وقت ہے ایسی بات کا، کم از کم موقع محل تو دیکھ لیا کریں۔۔۔۔ منہ سینے میں چھپاتی وہ عباد کے الٹی طرف نسب دل سے ہتھیلی جوڑے شکوہ کناں ہوئی تو وہ پھر سے مسکرایا۔

آئی وانٹ آ کیوٹ باربی ڈال فرام یو۔۔۔ جبین چومے وہ اس مدھم سانس لیتی منہا کو مزید مشکل سے دوچار کر رہا تھا اور وہ آنکھیں سختی سے موندھے سماعت میں اترتی اس مہکار سے کھکھلا سی گئی۔

عباد پلیز، مت کریں پریشان۔۔۔۔ اس بار وہ واقعی سٹپٹائی۔

اگر احد کا ساتھی آجائے تب بھی اوکے، باربی ڈال کی ٹرائے اس سے نیکسٹ۔۔۔۔ مزید منہا کی جان نکالے وہ چمکارا مگر واقعی منہا اب رو دینے والی تھی، اپنی بازووں میں حصار کر وہ شدید پیارا ہنسا۔

منہا۔۔۔۔ کچھ دیر خاموشی سے وہ منہا کی گرم سانسیں اپنے سینے میں منتقل ہوتی محسوس کیے نرمی سے پکارا۔

عباد میں اب رونے لگوں گی بتا رہی ہوں۔۔۔۔ کچھ سننے سے پہلے ہی وہ سیدھی اٹھ بیٹھے غرائی۔

عباد نے مسکراہٹ دبائے لڑکی کے بھرم ملاخطہ کیے۔۔۔ ہم مر گئے ہیں کیا جو رونے دیں گے۔۔۔ وہ یہ جملہ بس یونہی بے دھیانی میں کہہ بیٹھا مگر منہا کی نم میں گھلتی آنکھوں کو دیکھ کر اپنی بے رحمی کا شدت سے احساس ہوا تبھی وہ خود پشیمان ہوا۔

Post a Comment

0 Comments