Heer by Isha Gill Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Heer by Isha Gill Based on Second Marriage, Village Based and Haveli Based, Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

زوار جو کافی عرصے بعد گاؤں واپس آیا تھا آج باغوں کا نظام کرنے یہاں آیا تھا لیکن اب پیڑ پر چڑھی اس لڑکی کو دیکھ کر اور اس کی باتیں سن کر حیران رہ گیا۔ارے واہ ایسی لڑکیاں بھی ہیں ہمارے گاؤں میں وہ کب سے کھڑا اس بحث سے لطف اندوز ہو رہا تھا باغ کی خوبصورتی سے زیادہ اس لڑکی کی باتوں نے اسے متاثر کیا۔

دیکھیے آپ کو واقعی میں نیچے اتر جانا چاہیے آپ کو آم چاہییں وہ آپ کو مل جائیں گے۔ زوار جو کب سے چپ کھڑا تھا بلآخر اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے بیچ میں بول پڑا۔

او صاحب آپ کون ہیں چودہری جی کے آدمی تو نہیں لگتے۔

ہیر نے سفید شلوار قمیص براؤن بالوں ہیزل آنکھوں اور سرخ و سفید رنگت والے شاندار پرسنالٹی والے اس لڑکے کو دیکھا جو آنکھوں میں چمک لئے اسی کو دیکھ رہا تھا۔
ہیر کی جگہ اگر کوئی اور لڑکی ہوتی تو ضرور اس بندے کی شخصیت کو دیکھ کر فدا ہوئے بغیر نا رہتی۔پر مجال ہے جو اس پر اس کی شخصیت کا ذرا سا بھی روب پرا ہو۔وه اسے پوری طرح سے نظر انداز کرتی ہوئی بولی۔ چودہری جی مجھے اپنی بیٹی بلاتے ہیں بلکہ بلاتے ہی نہیں مانتے بھی ہیں یوں منٹوں میں شکایت کروں گی تم لوگوں کی دیکھ لیں گے وہ تم سب کو۔ اس نے انہیں آگاہ کیا جو یہ بات پہلے ہی جانتے تھے۔ ہیر بھی اپنے نام کی ایک تھی خواہ مخوا کسی سے دبنے والوں میں سے نہیں تھی۔

دیکھیے اتنی اوپر چڑھنے کے باوجود بھی آپ نے یہ چند آم ہی توڑے ہیں آپ اتنی تکلیف مت کریں نیچے اتر آئیں۔ زوار نرم لہجے میں بولا۔

یہ تمہارا مسلہ نہیں ہے یہاں چڑھی ہوں تو اس سے آگے بھی چڑھ سکتی ہوں۔ ہیر کو اس کا اتنے پیار سے بات کرنا کچھ ہضم نا ہوا۔عجیب ہے یہ بندہ بھلے سے میں یہ پورا پیڑ ختم کر دوں اس کو تو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔وه سوچ میں پڑ گئی۔

Post a Comment

0 Comments