Ishq Hai Tum Se by Rubab Faizan.
Rude Hero, Friendship Based and Love Story based Urdu Romantic Novel Ishq Hai Tum Se Complete Novel Posted on Novel Bank.
اسے اپنے ساتھ ہونے والا وہ واقعہ یاد آ گیا جسیے وہ یاد نہیں کرنا چاہتا تھا۔
کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے اپنے کسی جان سے زیادہ پیارے شخص کو اتنی تکلیف میں دیکھنا، اس نے تو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا وہ کیسے بھول سکتا تھا۔
سردی کی اس ٹھنڈی اور تاریک رات میں جب کہ لوگ سو چکے تھے ہر طرف خاموشی اور تاریکی چھائی ہوئی تھی وہ بھی خاموشی سے اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا جہاں اسے کوئی دیکھ نہیں سکتا تھا نہ ہی کوئی سن سکتا تھا۔
وہ اپنے آپ سے باتیں کرنے لگا، اپنے آپ کو مخاطب کرکے بولا۔ تمہاری سسکیاں کوئی نہیں سن سکتا اور نہ ہی کوئی دیکھ سکتا ہے تمہارے سینے پر کیے گئے وار جس نے تمہیں اس فانی دنیا سے بے نیاز کر دیا ہے۔ سوچا ہے تم نے کبھی۔۔؟ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے اندر ہی اندر بغیر مرہم کے اپنے آپ کو ایک بار پھر سے دنیا کے قابل بنانا، ایک بار پھر اس بے رنگ سے چہرے پر مسکراہٹ سجانا اور لوگوں کا سامنا کرنا۔
اس کے چہرے پر تکلیف سے کرب کے آثار نمایاں تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کسی نے اس کی ذات کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے غصے اور طیش سے اس کی آنکھیں لال انگارہ بنی ہوئی تھی ایک کے بعد ایک سگریٹ سلگاتا وہ شاید اپنے اندر کی آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہ رہا تھا جوکہ مزید بھڑک رہی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback