Jag Se Niarly by Yumna Ahmad Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Jag Se Niraly by Yumna Ahmad Based on Rude Hero, Joint Family and Cousin Based Urdu Story Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

وہ خونخوار نظریں اس پر گاڑے کھڑا تھا۔ غصے سے اس کی آنکھیں لال انگارہ ہو رہی تھیں۔
 
یشفہ اسے دیکھ کر بیڈ پر ہی پیچھے کو کھسکی۔ وہ بجلی کی سی تیزی سے اس تک پہنچا تھا۔

اگر اتنا مسئلہ تھا تو مجھے منع کردیتی۔ تم لوگوں کا محتاج نہیں ہوں میں۔ وہ اپنی پوری شدت سے یشفہ پر چیخا تھا۔ 

مم۔۔ میں نے کیا کیا ہے؟ وہ ڈری سہمی بولی۔

تم نے کیا کیا!! شازیہ مامی کو بتانے کی کیا ضرورت تھی؟ دروازہ نہیں کھولنا تھا تو بتادیتی۔۔لیکن اتنی بڑھا چڑھا کر آگ لگانے کی تو عادت ہے تم سب کی۔۔ میں خاموشی سے اپنے بارے میں سب سن لوں۔ مگر میں اپنے باپ کے بارے میں ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرتا ورنہ تم جیسی سے تو میں کلام کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتا۔۔ مگر تمہاری وجہ سے وہ میرے باپ کے بارے میں بول رہی تھیں۔ وہ اس وقت آپے سے باہر مامی پر آیا سارا غصہ اس پر نکال رہا تھا۔

یشفہ اس کے لہجے پر کانپ کر رو دینے کو تھی۔ 

وہ کس شخص سے پیار کی امید لگا بیٹھی تھی۔ وہ شخص اسے اتنا حقیر سمجھتا تھا کہ اس سے بات کرنا بھی گوارہ نہیں تھا۔ اس کے لفظوں نے یشفہ کے دل کے ٹکڑے کرکے رکھ دئیے تھے۔ وہ اسے ایک نظر غصے سے گھورتا پیچھے ہوا۔

آئندہ دور رہنا مجھ سے۔ انگلی اٹھا کر وارن کرتا وہ جس آندھی طوفان کی طرح آیا تھا اسی طرح واپس چلا گیا۔

اس کے جاتے ہی یشفہ سر گھٹنوں میں دئیے رو دی۔ 

ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا تھا وہ شخص اس کی دو کوڑی کی کرکے چلا جاتا تھا مگر یہ کمبخت دل تب بھی اسی کے گن گاتا تھا۔ اور آج ایک مرتبہ پھر سے وہ بےقصور ہوتے ہوئے بھی اس کی نظروں میں گر گئی تھی۔ وہ اس کے لیے اسکا کچھ بھی نہیں تھی مگر اس کے لیے وہ اس کا سب کچھ تھا۔

Post a Comment

0 Comments