Complete Urdu Novel in Pdf Kiyon Hai Tu Lazmi by Rimsha Hussain Based on After Marriage Love Story Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.
دیکھو مس لڑاکا مجھے دیر ہورہی ہے اپنی لڑائی کا خیال بعد کے لیے رکھ لوں زندگی میں دوبارہ ملے تو اپنا شوق پورا کرلینا اور فرصت سے جتنی چاہے اُتنی لڑائی کرلینا پر ابھی سامنے سے ہٹو مجھے کام ہے ضروری۔ ماہ ویر نے اُس کا چہرہ دیکھ کر کہا
آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھے لڑاکا بولنے کی آپ ہوتے کون ہے مجھے لڑاکا بولنے والے آپ میرے بارے میں جانتے ہی کیا ہے جو مجھے لڑاکا بول رہے ہیں ایک تو مظلوم کا ایکسیڈنٹ کیا ہے اُپر سے روعب جمارہے ہیں پر میں ایک بتادوں میرا نام محمل اشفاق ہے جس نے کبھی کسی کے رعب میں آنا سیکھا ہی نہیں۔ محمل ایک سانس میں کہتی ارسلان کی طرف اشارہ کرنے لگی جو کہی سے بھی مظلوم نہیں لگ رہا تھا۔
ابے یار کوئی ہٹاو اِس کو۔ ماہ ویر اُس کی تقریر بے زاری سے سُنتا ایک آدمی سے بولا محمل کا منہ حیرت سے کُھلا کا کُھلا رہ گیا۔
محمل آجاو یہاں میں ٹھیک ہوں ہمیں گھر جانا چاہیے۔ ارسلان نے معاملہ رفع دفع کرنا چاہا۔
ایسے کیسے اِس نے تمہیں چوٹ پہچائی ہسپتال لیں جانا چاہیے تمہیں۔محمل ہتھے سے اُکھڑ کر بولی۔
0 Comments
Thanks for feedback