Mekayel by Adeena Khan.
This is novel based on Boss & Employee Love Story and Second Marriage Based. It is the unique Urdu Story of a lifeless boy who marries a widow who also has a cute little son.
سنو! مجھے کافی بنا کر دو۔۔ وہ ریوالونگ چیئر کو گھماتے ہوئے بولا۔
سوری آپ نے مجھ سے کہا؟ عنوہ جاتے جاتے پلٹ کر نا سمجھی سے اسے دیکھنے لگی۔
جی بالکل محترمہ غالباً آپ کے علاوہ یہاں اور کوئی نہیں ہے؟ اس نے شان بے نیازی سے کندھے اچکائے۔
میں یہاں کافی بنانے کی جاب نہیں کرتی۔۔ عنوہ بمشکل اپنے غصے پر قابو پاتے متوازن لہجے میں بولی۔
بابا کو بھی تو دیتی ہو تو کیا ان کی چاپلوسی کرتی ہو؟ میکائیل نے کہنیاں ٹیبل پر رکھ کر دونوں ہاتھوں پر چہرہ ٹکائے استہزائیہ انداز میں کہہ کر اسے زچ کرنا چاہا اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب ٹھہرا تھا۔
دیکھیں اب آپ حد سے بڑھ رہے ہیں۔ آپ مجھے مجبور نہ کریں میں سر کو آپ کی شکایت کر دوں گی۔
اس کے وارننگ دیتے لہجے پر میکائیل کاردار کا چھت پھاڑ قہقہہ گونجا۔۔۔ سیریسلی تمھیں لگتا ہے میں اپنے باپ سے ڈر جاؤں گا، شٹل کاک کہیں کی ہونہہ۔۔۔ ہنستے ہنستے اس کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
عنوہ نے لب بھینچے اس کی ہنسی دیکھی جب سے یہ بندہ آفس آنے لگا تھا تب سے اس کا سکون برباد ہو کر رہ گیا تھا جانے کس بات کا بدلہ لے رہا تھا؟
میں فضول باتوں پر بحث نہیں کرتی۔۔۔۔ وہ پھر سے جانے کے لیے مڑی مگر اگلی بات نے اس کے قدموں کو جکڑ لیا۔
0 Comments
Thanks for feedback