Mera Dushman Mera Ishq Hai by Zariya Complete Pdf Novel


Mera Dushman Mera Ishq Hai by Zariya.

This is novel based on Rude Hero and kidnapping based. Mera Dushman Mera Ishq Hai Complete story posted on Novel Bank.

میں نے کہا آپ اندھے ہیں؟؟ اگر اندھے ہیں تو جا کر اپنا علاج کروائیں نہ کے مال میں دندناتے پھرے؟؟ سوال پوچھنے کے ساتھ ساتھ مشورے سے بھی نوازا گیا تھا۔

نہیں تو مس آئی تھنک آپ تھوڑی بیوقوف ہے جبھی اتنا بےوقوفی بھرا سوال پوچھ رہی ہے۔ اس سے زیادہ مقابل نے اسے ذلیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

آپ جیسے لوگ سمجھتے کیا ہے اپنے آپ کو ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری کمال ہے مسٹر ایکس وائی زیڈ !! آپ نے ہاتھ میں جو شاپر پکڑا ہے آپ کی اطلاع میں عرض ہے کی وہ میرا شاپر ہے جسے آپ موقع اور وقت دیکھ کر لے کر فرار ہونا چاہتے ہے لیکن میں آپ کو بتا دوں کی آپ کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ حجاب سے خود کو اچھی طرح ڈھانپے وہ لڑکی کسی لحاظ سے اتنی تیز نہیں لگ رہی تھی جتنی اس وقت دکھ رہی تھی۔

اوہ !! ایم سوری میں نے دھیان نہیں دیا تھا۔ اس کا شاپر اس کی طرف بڑھا کر شرمندگی سے معذرت کی گئی تھی۔
 
ہمم۔ اویں ہی اچھی طرح جانتی ہوں میں آپ جیسے لوگوں کو۔ مقابل کے ہاتھ میں سے جھپٹنے والے انداز میں شاپر چھینا گیا تھا جیسے وہ ابھی لے کر فرار ہو جائے گا۔

کمال ہے دیکھنے میں تو آپ پردہ نشین لگتی ہے لیکن اس پردے کے اندر ایک ناگن کا روپ رکھتی ہیں حیرت ہے زبان اتنی تیز ماشااللہ تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جایں گے آواز تو یکدم کھنک دار زبان قینچی کی طرح اور آنکھیں اتنی حسین پھر بھی جیسے کسی کو زندہ نگل جائیں گی۔ منہ سے آب زمزم کے بجائے زہر اگل رہی ہے۔ کوئی بڑی ہی کمال چیز ہیں آپ قسم سے۔ مقابل لبوں پر تیکھی مسکراہٹ سجا سجا کر اپنی بے عزتی کے بدلے اسے چار لوگوں کے سامنے ذلیل کر رہا تھا اور اسے مزا بھی آ رہا تھا لڑکی چہرے کا رنگ اڑتا دیکھ کر۔ 

وآٹ؟؟؟ لڑکی کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھی اسے کہاں امید تھی اتنی عزت افزائی کی۔

Post a Comment

0 Comments