Rishta Piyara Sa by Zeeniya Sami.
This is novel based on Cousin Love Story and Joint Family Based funny romantic novel.
اس وقت تم کہاں سے آرہی ہو؟ وہاج نے مایا سے پوچھا
اپنی دوست کے گھر سے۔۔ مایا مختصر جواب دے کے اندر بڑھنے لگی جب ہی وہاج نے مایا کو بازو سے۔۔۔ کس کے پکڑا۔
وہاج کے ہاتھ کی گرفت بہت مضبوط تھی۔۔۔ میرا بازو چھوڑیں۔۔ مایا نے اپنا بازو کھنچتے ہونے کہا۔
اس وقت تم ایک جوان لڑکے کے ساتھ آرہی ہو اور بکواس کر رہی ہو میرے سامنے۔۔۔ وہاج نے مایا کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔
میری امی کو پتہ ہے میں کہاں تھی کہاں نہیں میرا بازو چھوڑیں۔۔۔ مایا چلائی۔
درد کی شدت سے مایا کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔
بازو چھوڑیں مایا کا فرہاد نے آگے بڑھ کے وہاج کو کہا۔
نہیں چھوڑتا کیا کرلے گا تو۔۔۔ وہاج نے فرہاد پر آنکھیں نکالتے ہوئے کہا۔
اسی وقت شبنم بیگم اور جبار صاحب باہر آگئے۔
امی۔۔ مایا نے شبنم بیگم کو آواز دی۔
فرہاد نے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں سختی سے بند کی ہوئیں تھیں۔
چھوڑو مایا کا بازو۔۔ فرہاد نے وہاج کا ہاتھ مایا کے بازو سے ہٹاتے ہوئے کہا۔
میری ہونے والی بیوی ہے یہ۔ میں چھوڑوں یا نہیں تو کون ہے یہ بتا۔
0 Comments
Thanks for feedback