Ziddi Ishq by Hurain Fatima Complete Pdf Novel


Ziddi Ishq by Hurain Fatima.

This is novel based on Teacher & Student Love Story based Romantic Novel.

زینت بیگم کے لیے تو یہ سب حیران کن تھا۔ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ شادی کی پہلی رات اس کا شوہر اس حال میں اس کے سامنے آئے گا۔ وہ بچی تو تھی نہ جو یہ بھی نہ سمجھ پاتی کہ اس کا شوہر کیا پی کر کمرے میں آیا ہے۔ اس سوچ کے آتے ہی وہ معصوم اندر تک کانپ اٹھی۔ اور پسینے کے ننھے ننھے قطرے اس کے ماتھے پر نمودار ہونے لگے۔

اس سے پہلے کہ وہ اپنا بچاؤ کر پاتی اس کا درندہ صفت مجازی خدا بیڈ پر بیٹھ کر اس کے کپکپاتے ہوئے ہاتھ تھام چکا تھا۔ اور اسے سنبھلنے کا موقع دیر بغیر ایک ہی جھٹکے میں اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور وہ کسی کٹی ہوئی ڈالی کی طرح اس کے چورے سینے سے آ ٹکرائی۔ اس نے اپنا آپ بچانے کی بہت کوشش کی لیکن اس شیطان نما صفت انسان سے اپنا آپ بچا نہیں پائی۔ اور وہ شیطان اس کی نسوانیت کی دھجیاں اڑاتا چلا گیا اور اس موم کی گڑیا کو کچل کر رکھ دیا۔

اسے اس بات کا نہ تو ہوش اور نہ ہی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ ایک نارمل مرد کبھی بھی اپنی بیوی کے ساتھ ایسا درندوں والا سلوک نہیں کرتا۔ لیکن معاویہ تو نارمل مرد تھا ہی نہیں۔ وہ اس کے مومی وجود کو کچل کر خود نیند کی وادیوں میں گم ہو چکا تھا۔

اور وہ بیچاری موم کی گڑیا اپنا ٹوٹا بکھرا اور درد سے چور وجود لے کر زمین پر بیٹھ کر پھوٹ پھوٹ کر روتی چلی گئی۔ کیونکہ وہ ظالم صفت انسان اسے کچل کر زمین سے نیچے پھینک چکا تھا۔

زینت بیگم کے پورے جسم پر اس کی حیوانیت کے نشانات بھی بن چکے تھے۔ اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ وہ اپنی قسمت پر روئے ، چینخے ،چلائے اپنا زخمی وجود کس کو دکھائے کوئی مرہم لگانے والا بھی تو نہیں تھا۔ اس بیچاری میں اتنی ہمت بھی باقی نہ تھی کہ وہ آنسو ہی بہا پاتی۔ وہ بیچاری موم کی گڑیا چپ چاپ اٹھ کر لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ چلتی واشروم کی جانب بڑھ گئی۔

Post a Comment

0 Comments