Little Fairy by Maryam Awan
This is novel based on Very Innocent Heroin and age difference marriage based funny urdu story.
کیا ہوا ہے میری بیٹی کب سے رو رہی ہو کچھ بتاؤ تو سہی۔ پری جب سے کمرے سے آئی تھی بوا کے گلے لگی رو رہی تھی۔ انکھیں لال ہوگی تھی چوٹ میں سے بھی ہلکا ہلکا خون رس رہا تھا۔
بوا۔۔۔ ممم۔۔۔ میں۔۔۔۔ تو اپ لوگ کو تنگ نہیں کرتی نہ۔۔۔۔ پری ہچکیاں لیتے بول رہی تھی۔
بالکل نہیں، آپ تو بہت اچھی ہو۔ بوا نے انسو صاف کرتے کہا۔
تو پھر انہوں نے مجھے مصیبت کیوں کہا، جو تنگ کرتے ہیں انہیں کہتے ہیں مصیبت، میں کوئی تنگ کرتی ہو انہیں۔
اذلان جو باہر جا رہا تھا کچن سے روتی ہوئی پری کی آتی آواز سے قدم وہی ٹھہر گئے۔
کس نے کہا ایسا۔ بوا گلےلگاتی بولی۔
وہ جو اوپر ہیں نہ دادا جان کے بیٹے۔ پری اذلان کا ذکر کرتی ہوئی منہ بناتے بولی۔
اذلان۔۔۔۔ بوا نے حیران ہوتے پوچھا کیونکہ اذلان بدتمیزی نہیں کرتا تھا کسی پر غصہ آتا تو چپ ہوجاتا۔
جی وہی اذلان شذلان۔۔۔ پری ناک سکوڑتے بولی۔
اذلان نے حیرت سے اس ٹڈی کو دیکھا، کیسے وہ اس کا نام بگاڑ رہی تھی۔
شرم کروں لڑکی شوہر ہیں تمہارا، بوا پری کے سر چپت لگاتی بولی۔
جب وہ ڈانٹے ہیں تو اپنے کہا شرم کرو لڑکے بیوی ہے تمہاری۔ پری نے منہ پھلاتے کہا۔
پری کی بات سن کر بوا نے مشکل سے اپنی ہنسی روکی۔ باہر کھڑے اذلان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ دوڑ گی وہ تو وہاں کھڑا یہ بھی بھول گیا کے وہ باہر جا رہا تھا۔
0 Comments
Thanks for feedback