Dil Musafir Tum Manzil by Amreen Riaz Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Dil Musafir Tum Manzil by Amreen Riaz Pdf Novel Based On Second Marriage, Rude Hero and Love Story Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

میں نے جب اُسے دیکھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ تُمہارا شوہر ہے،مجھے اس سے محبت ہوئی تب بھی نہیں جانتی تھی،جب میں اُس کے پیچھے بھاگتی پھر رہی تھی تب بھی معلوم نہ تھا،جب اُس کے سامنے اپنی عزت نفس کو کُچل کر اظہار کیا تھا تب بھی معلوم نہیں تھا کہ میں کسی کے شوہر بلکہ اپنی دوست کے شوہر کے سامنے یہ سب کر رہی ہوں

ورنہ شاید میں خُود کو سمجھا لیتی اپنے قدم واپس موڑ لیتی مگر جب یہ جانا تو میں بہت آگے نکل چُکی تھی،وہاں سے واپسی اب ناممکن ہے زری۔۔۔۔

اُسکی آنکھوں سے آنسو بے اختیار ہوئے تھے جو زرلش کے ساکت وجود میں ہلچل مچا گئے تھے۔

یہ تُم کیا کہہ رہی ہو،یہ۔۔۔۔ اُسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کہے جو اُس کے سامنے اُس کے شوہر سے اظہار محبت کا اعتراف کر رہی تھی۔

مجھے پتہ ہے یہ سب تکلیف دہ ہے تُمہارے لیے مگر میں۔۔۔۔

جب یہ جانتی ہو کہ یہ سب تکلیف دہ ہے میرے لیے تو پھر کیوں آئی ہو میرے پاس۔۔۔۔۔۔ اب کہ بار اُسکا لہجہ کُچھ تلخ ہوا تھا جسکو اشنہ نے محسوس کیا تھا۔

کیا تُم اپنا شوہر میرے ساتھ شیئر کر سکتی ہو۔۔۔۔۔

کیا۔۔۔۔۔۔۔ زرلش تو بھونچکی رہ گئی تھی بے یقینی سے اُسے دیکھنے لگی

Post a Comment

0 Comments