Kar Meri Chahat Qabool by Isha Gill Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Kar Meri Chahat Qabool by Isha Gill Pdf Novel. Its Based on Love Story of 8 Couples and Joint Family, Funny, Cousin Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

سیمی او سیمی کب سے دروازہ بج رہا ہے تجھے سنائی نہیں دے رہا۔جا دیکھ اتنی بارش میں کون بے چارہ باہر کھڑا بھیگ رہا ہے اور تجھے خبر ہی نہیں۔

برآمدے میں بیٹھی فرحت بیگم نے ڈائجسٹ میں غرق سمیہ کو ہوش دلانی چاہی۔

اماں دیکھو ناں اتنی بارش ہو رہی ہے میں نہیں جا رہی آپ خود ہی کھول لو دروازہ۔ وہ بنا سر اٹھاۓ منہ بسورتی گویا ہوئی۔

اے ہڈحرام کہیں کی اتنی بارش میں تیری ماں بھیگتی ہوئی دروازہ کھولنے جاۓ اور پھر اپنے جوڑوں کا درد لئے بیٹھی رہے وہ منظور ہے تجھے، کچھ تو شرم کر لے اور چھوڑ یہ ڈائجسٹ پڑھنا چل جا کے دروازہ کھول۔

فرحت بیگم کی سنجیدہ قسم والی ڈانٹ پی کر سمیہ نے زور سے ڈائجسٹ چارپائی پہ پٹخا اور دروازہ کھولنے چلی گئی اور پھر دروازہ کھولتے ہی سامنے والے کو دیکھ کر وہ شروع ہو گئی۔

معلوم تھا کہ تم ہی ہو گے جسے اتنی بارش میں بھی اپنے گھر میں سکون نہیں،خود تو سکون نہیں مگر ہمیں بھی نہ لینے دینا۔

Post a Comment

0 Comments