Taaron Ka Shehar by Sana MJ.
Rude Heroin and Photographer Hero based novel complete novel posted on Novel Bank.
اسوہ اور حورین دونوں اقبال صاحب کی بیٹیاں تھی۔ اقبال نے دو شادیاں کی تھی حورین اسکی پہلی بیوی کی بیٹی تھی اور اسوہ دوسری بیوی کی۔ اور حورین جب چھوٹی تھی تو اسکی ماں کائنات جو اقبال کی پہلی بیوی تھی وہ کینسر کے مرض میں تھی اور حورین جب چھوٹی تھی تب ہی انتقال ہوگیا تھا۔
اقبال نے دوسری شادی کی رخسانہ سے اسے اک بیٹی اور بیٹا ہوا۔ بیٹی اسوہ اور بیٹا چھوٹا ھادی تھا۔ اقبال کاروبار کے چکر میں اکثر باہر ملک آتا جاتا رہتا اک بار وہ رخسانہ کو بھی لے گیا۔ تو وہ اپنے ملک واپس آرہے تھے تو اقبال صاحب کو اک کام کے لیے واپس روکنا پڑا اور رخسانہ کو پلین میں بیٹھا دیا تب پلین کریش ہوگیا اور رخسانہ اس پلین میں تھی وہ بھی باقی سب سفر کرنے والوں کے ساتھ جاں بحق ہوگئی۔
اقبال کی ماں سارے بچوں کو سنبھال کے بیٹھی تھی جب یہ خبر ٹی وی چینل میں دیکھی تو وہ بہت روئی اور اپنے بیٹے اور بہو کو فون پہ فون کرنے لگی کیونکہ اقبال نے ماں کو فون کرکے بتایا تھا کے ہم واپس آرہے ہیں تو اسے لگا یہ دونوں بھی اسی پلین میں تھے۔ جب فون کرکے پتہ چلا اس میں صرف رخسانہ ہی تھی اقبال صاحب اپنے کام کی وجہ سے نہیں آسکے اور رخسانہ کا سن کے بھی گھر میں قیامت کا سماں ہوگیا تھا۔
رخسانہ حورین کو بھی اتنا ہی پیار کرتی تھی جتنا اپنے دونوں بچوں سے کرتی تھی رخسانہ نے کبھی بھی حورین کو اس کی سگی ماں کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ اور جب بچوں کو پتہ چلا انکی ماں چلی گئی تو بچوں کو بھی سنبھالنا مشکل ہوگیا تھا۔ اور پھر دوسرے ہی دن اقبال واپس آگیا اور اپنی ماں اور چھوٹے بچوں کو سنبھالنے لگا۔
0 Comments
Thanks for feedback