So Saal Bad by Ibn e Aleem Part 2.
This is novel based on Fantasy and Horror based urdu story. So Saal Bad Complete Novel Posted on Novel Bank.
وہ گہری نیند سے ہڑبڑاکراٹھی تھی۔ اس کے جاگنے کی وجہ وہ عجیب خواب تھا۔ جو یہ پچھلے کئی سالوں سے دیکھتی آرہی تھی۔ وہ خواب میں دیکھتی تھی۔ کہ جیسے وہ رات کو کسی جنگل سے اکیلی گزررہی ہے۔
کہ اچانک چاروں طرف سے کئی بھیڑیے نکل کر اسے گھیرلیتے ہیں۔ وہ اپنی سرخ آنکھوں سے اسے گھورتے آہستہ آہستہ اس کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ جیسے ہی اس کے قریب پہنچتے ہیں۔
ایک طرف سے دو بڑے بڑے سانپ اس کے اور بھیڑیوں کے درمیان آجاتے ہیں۔ بھیڑیے سانپوں کو دیکھ کر رک جاتے ہیں۔ اچانک ہی وہ سانپ انسانی روپ دھارتے ہیں۔ اور بھیڑیوں پرحملہ کردیتے ہیں۔ ایک خونریز لڑائی کے بعد وہ دونوں انسان نما سانپ تمام بھیڑیوں کو ختم کردیتے ہیں۔اس کے بعد وہ واپس اپنی اصلی حالت میں آجاتے ہیں۔
اور ایک طرف غائب ہو جاتے ہیں۔
کبھی وہ دیکھتی ہے۔ کہ کچھ لوگ اسے اغوا کرکے کسی پرانے سے گھر میں قید کردیتے ہیں۔ وہاں ایک بہت بڑا سانپ آتا ہے۔ جو اس کو وہاں سے نکال لاتا ہے۔ وہ اس گھر سے نکلنے پہلے دیکھتی ہے۔ کہ وہاں ان لوگوں کی لاشیں پڑی ہیں۔ جو اس کو اغوا کرکے لاۓ تھے۔ اور ان سب کے جسم سیاہ ہوچکے ہیں۔
0 Comments
Thanks for feedback