famous novel in urdu Kehaf by Rabia Khan novels urdu based on cousin, family based, funny and love story based urdu romantic novels in pdf download.
Rabia Khan also written famous novels urdu Dhanak forced marriage and rude hero based novels in urdu pdf. Carpe Diem novels urdu based on showbiz and flim industry based novels urdu.
مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی معاذ۔۔ وہ خفا تھی یا خوش۔۔ اسے خود بھی سمجھ نہیں آرہا تھا۔
پھر کیا امید تھی تمہیں مجھ سے۔۔؟ وہ تینوں اس کے ساتھ ساتھ چل رہی تھیں۔ ردا اور شزا ان سے ایک قدم پیچھے تھیں۔ جبکہ معاذ اور رابیل ایک قدم آگے۔
تم ایسے کیسے بابا سے بات کرسکتے ہو۔۔؟
تو پھر کیسے بات کرنی چاہیۓ تھی مجھے۔۔؟
ایٹ لیسٹ تھوڑا سا تو جھجھکتے۔ بات کرتے ہوۓ جگہ جگہ رکتے تاکہ بابا کو لگتا کہ تم اس رشتے کے لیۓ کتنے حساس ہو۔ یہ کیا تم گۓ، اور بھٸ دھڑ دھڑ۔۔ ایسے تھوڑی ہوتا ہے۔۔
اسے تو صدمہ ہی پہنچ گیا تھا۔ ردا اور شزا رابیل کی بات پر ہنس دی تھیں اور معاذ نے لبوں پر امڈتی مسکراہٹ بے ساختہ ہی روک لی تھی۔
مجھے تو بس ایسے ہی بات کرنے آتی ہے۔
پھر سے کندھے اچکاۓ تو رابیل کا دل کیا ساتھ رکھا گل دان اس کے سر پر دے مارے۔ ہر وقت کندھے اچکا کر سارا قصہ ہی مکا دیا کرتا تھا وہ۔ برا سا منہ بنا کر وہ وہیں رک گٸ
0 Comments
Thanks for feedback