Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Paiman e Ishq by Faiza Ahmad Pdf Novel Based On Innocent Heroin and Rude Hero Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Download Urdu Novels in Complete Pdf Posted on Novel Bank.
کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔۔۔ اس نے اچانک سے اس کے سامنے آتے ہوئے پوچھا۔
وہ جو ابھی اسے اپنے آفس میں دیکھ کر حیرت سے نکل بھی نہیں سکا تھا کہ اسکی بات پر اس نے بھونچکار کر اسے دیکھا۔
واٹ۔۔۔ وہ یہی کہہ سکا تھا۔
دیکھیں آپ مجھ سے شادی کر لیں میں آپ کو بلکل بھی تنگ نہیں کروں گی آپ کے رومال سے ناک بھی صاف نہیں کروں گئی پلیززز! ورنہ بھائی اس غنڈے سے میری شادی کر دیں گے۔۔۔ پیمان نے جلدی جلدی معصومیت سے کہا۔
وہ آس پاس بھی نہیں دیکھ رہی تھی آفس ورکر بھی اب اپنی اپنی جگہ پر جمے اس لڑکی کی جرت کو ٹھٹھک کر دیکھ رہے تھے۔
واٹ دا ہیل از دس کیا سوچ کر آپ نے مجھ سے یہ بات کی اس نے غصے سے مٹھیاں بھینچ کر اسے دیکھتے ہوئے پوچھا ۔
جو بلیک شلوار قمیض پر اوپر بڑی سے وائٹ چادر لیے بکھڑے بالوں ستے چہرے سے اسے آنسو بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی۔
میں نے دو تین بار ہیلپ کیا کر دی تم تو پتا نہیں کیا سمجھ بیٹھی ہو اپنی اوقات میں رہنا سیکھو مس پیمان خلیل خان۔۔۔ اس کے سرز لہجے پر وہ ٹھٹھکی تھی۔
آپ کو اللہ نے میرے لیے بنایا ہے۔۔ اس نے بھرائے ہوئے لہجے میں جیسے اسے باور کروایا تھا۔
شٹ اپ یو فولش گرل خود کو دیکھو اور مجھے دیکھو کیا میچ کرتی ہو تم میرے ساتھ حد میں رہنا سیکھو اور نکلو یہاں سے۔
خوذان احد کے بے لچک لہجے پر وہ روئی تھی۔۔۔ میں اس سفیر سے شادی نہیں کرنا چاہتی روتے ہوئے کہا گیا۔
میری طرف سے کرو نا کرو آئی ڈونٹ کیئر۔۔۔ اس نے دانت پیس کرکہا۔
گارڈ باہر نکالو مس پیمان خلیل کو۔۔۔ علیشاء کی آواز پر وہ چونکا وہ سامنے ہی غصے سے بھری کھڑی تھی۔
پیمان نے علیشاء کو دیکھ کر اس ستمگر کو دیکھا۔ پھر بنا کچھ کہے باہر کی طرف بھاگی۔
علیشاء نے کینہ توز نظروں سے باہر جاتی پیمان کو دیکھا۔
خوذان احد میر نے حیرت سے اس کے بنا چپل کے پاوں کو دیکھا تھا جہاں سے خون رس رہا تھا۔۔۔ اس کا دل دھڑکا تھا جس سے وہ خود بھی انجان تھا۔
پیمان نے آنسو پونچھ کر سڑک کراس کرنے کی کوشش کی لیکن سامنے سے آتی گاڑی کی سپڈ زیادہ تھی ۔۔
فضا میں ایک دلخراش چیخ گونجی تھی۔ ۔
0 Comments
Thanks for feedback